{AF}
عبدالرشید ترابی سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کی اہم ملاقات {/AF}
عالمی برادری بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں کرنے پر اس کی ممبر شپ منسوخ کرے ،عبدالرشید ترابی پورے یورپ سے 10لاکھ ای میل بان کیمون کو بھیجیں گے ،فہیم کیانی عالمی امن کے تمام راستے مسئلہ کشمیر کے حل سے گزرتے ہیں بھارت 8لاکھ فوج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بد ترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے یورپی یونین کشمیریوں کو اپنا پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،بھارت اور اسرائیل اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر مسئلے کو اجاگر کریں برطانیہ میں مقیم کشمیری آزاد خطے میں ذرمبادلہ لانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں حکومت ان کو تحفظ دے تو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کشمیر اور پاکستان کے دورے پر ہیں ملاقات کی ،ملاقات کے موقع پر فہیم کیانی برطانیہ اور یورپ میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں کرنے پر اس کی ممبر شپ منسوخ کرے بھارت کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میں جا کر کشمیریوں کو حق فراہم کرنے کا عہد کیا تھا کشمیری اپنے پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں یہ حق ان کو اقوا م متحدہ کا چارٹر فراہم کرتا ہے کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق قانونی اور جائز جدوجہد کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ برطانیہ اور یورپ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کریں ،انہوں نے کہا کہ بھارت بد ترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے عالمی انسانی حقوق کے ادارے اس کا نوٹس لیں ،انہوں نے کہا کہ نریندر مودی پورے جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں وہ آئے ہی امن کو تباہ کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے اور مسلم تشخص کو ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں کشمیر ی اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا کہ پورے یورپ سے 10لاکھ ای میل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون کو ارسال کی جائیں گئیں،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہماری مہم شروع ہے انہوں نے کہا کہ اس میں یورپ کے ممبران پارلیمنٹ ،انسانی حقوق کے ذمہ داران سیاسی اور سماجی پارٹیوں کے قائدین اور عام شہریوں کو شامل کر رہے ہیں ۔