{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی کی جموں وکشمیرکونسل فار ہیومین رائٹس کے سیکرٹری جنرل سید نذیر گیلانی سے ملاقات{/AF}
اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی سے جموں وکشمیرکونسل فار ہیومین رائٹس کے سیکرٹری جنرل سید نذیر گیلانی نے ملاقات کی ،اس ملاقات کے موقع پر سید نذیر گیلانی نے سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیرکے حوالے سے ہونے والی کوششو ں سے آگاہ کیا،عبدالرشیدترابی نے ا ن کی سفارتی اور انسانی حقوق کے محاذ پر عالمی سطح پر ہونے والی ان کی کاوشوں کی تحسین کی اور کہاکہ اس مہم کواور تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بھارت پر دباؤ بڑھے او ر وہ کشمیریوں کو ان کاحق فراہم کرے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عالمی سطح ُپر کام کرنے والے افراد اور ادارے سید نذیر گیلانی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس کام کو اور مربوط انداز سے کیا جائے اور نریندری مودی کے عزائم کو ناکام بنایا جائے،انھوں نے کہا بھارت کو ہر سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے بھارت اپنی اٹھ لاکھ فوج کے ذریعے مقبوضہ وادی میں بدترین مظالم ڈھارہاہے اور کشمیریوں کو ا ن کا بنیادی اور پیدائشی حق دینے کے لیے تیار نہیں ہے ،بھارت کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میں جا کر پوری دنیا کے سامنے عہد کیاتھا کہ وہ کشمیریوں کو ا ن کا حق فراہم کرے گا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندمودی مقبوضہ کشمیرمیں مسلم تشخص ختم کرنے کی مذموم کوشش کررہاہے مگر وہ اس میں ناکام ہوگا،انھوں نے کہاکہ کشمیر ی دنیا میں جہاں جہاں بھی آباد میں وہ اپنے مسئلے کے سفیر بن جائیں،بھارت کو دنیا کے ہرکونے میں کٹہرے میں کھڑا کریں۔