باغ پولیس نے وزیر کی ایما پر علماء پر تشدد کر کے بد ترین پولیس گردی کا ثبوت دیا ہے،مولانا عبدالقادر ندیم

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkباغ پولیس نے وزیر کی ایما پر علماء پر تشدد کر کے بد ترین پولیس گردی کا ثبوت دیا ہے،مولانا عبدالقادر ندیم {/AF}

باغ پولیس نے وزیر کی ایما پر علماء پر تشدد کر کے بد ترین پولیس گردی کا ثبوت دیا ہے ‘ اس کا ازالہ نہ ہوا تو پورے آزا دکشمیر میں تمام مکاتب فکر کے علماء ہڑتال کی کال دیں گے. عبدالرشید ترابی اور وزیر اعظم کے درمیان مذاکرات اور عبدالحی فدا کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر عبدالرشید ترابی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ‘ نثار شاہق باغ( پ ر) جمعیت اتحاد العلماء آزاد جموں وکشمیر کے صدر مولانا عبدالقادر ندیم نے کہا ہے کہ باغ پولیس نے وزیر کی ایما پر اپنے حق کے لیے مظاہرہ کرنے والے علمائے کرام پر بد ترین تشدد کر کے پولیس گردی کا ثبوت دیا ہے ۔اگر اس کا ازالہ نہ گیا تو تمام علمائے کرام مشترکہ طو رپر پورے آزاد کشمیر میں ہڑتال کی کال دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالقادر ندیم نے زخمی علماء کی عیادت کے لیے تھب پہنچنے پر تعلیم القرآن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا خورشید انور ‘ مولانا عبدالرؤ ف ‘مولانا لقمان ‘ مولانا ساجد ‘سردار سبیل ‘جواد عقیل ‘راجہ راویز ‘طاہر عباس اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔مولانا عبدالقادر ندیم نے کہا کہ واقعے میں ملوث ضلعی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے اور خاص کر ڈی ایس پی جو سارے واقعے کا ذمہ دار ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اس طرح اپنی توہین برداشت نہیں کریں گے اور اس کے خلاف پورے آزاد کشمیرمیں ہڑتال کی کال دی جائے گی ۔ اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نثار شائق نے کہا کہ وزیر اعظم آزا دکشمیر نے عبدالرشید ترابی کو عبدالحی فدا روڈ کی تعمیر کا نوٹیفکیشن فراہم کیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں البتہ علماء کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر ختم کی جائیں اور ضلعی انتظامیہ کو ضلع بدر کرنے کا مطالبہ بھی پورا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے باغ کے دھرنے میں شرکت کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر