موجودہ سیاسی کلچر نے دیانتدار سرکاری افسران کا جینا دوبھر کر دیا ہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiموجودہ سیاسی کلچر نے دیانتدار سرکاری افسران کا جینا دوبھر کر دیا ہے، عبدالرشید ترابی {/AF}

ہاڑی گہل( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جو سرکاری افسران دیانتداری سے اپنے فرائض سرا نجام دیتے ہیں انہیں سازشوں کا نشانہ بنا کر کھڈے لائن لگایا جاتا ہے،راجہ شفیق کیانی مرحوم کی بھی حوصلہ شکنی کی جاتی رہی ،لیکن انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو امانتدار اور دیانتداری سے فرائض سرانجام دیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے راجہ شفیق کیانی مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ راجہ شفیق کیانی کی علاقے کے لیے سماجی خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کردار کی بہت بڑی طاقت ہے انسان ایک مسافر ہے جسے ایک دن واپس اپنے رب کے پاس لوٹ جانا ہے مگر جو وہ زمین میں کر کے جائے گا اس کا کردار ہمیشہ زندہ رہے گا جسے ہمیشہ تحسین کی نگاہ سے دیکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ مسائل حل کرنے کے لیے ساسی کارکنان،سول سوسائٹی اور سرکاری ملازمین امانتداری اور مثبت انداز میں رول پلے کریں گے تو یہ معاشرہ کا سدار ہو گا انہوں نے کہا کہ راجہ شفیق مرحوم کی وفات کے بعد ہر شخص خراج تحسین پیش کررہا ہے جو ایک کے کردار ان کے اخلاق اور اعلیٰ ظرفی کی پہنچان ہے راجہ شفیق مرحوم جیسے انسان ہی وہ منور چراغ ہوتے ہیں جو اندھیروں میں روشنی اور امید کی کرن بن کر اس کی شمع کو روشن کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو آخرت کی تیاری کرنی چاہیے ،اﷲ کے حقوق کے ساتھ ساتھ اﷲ کے بندوں کے حق ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر