قرآن و سنت کی تعلیمات سے دوری کے باعث آج پوری امت مشکلات و مسائل کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہے، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidقرآن و سنت کی تعلیمات سے دوری کے باعث آج پوری امت مشکلات و مسائل کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہے، ڈاکٹر خالد محمود  {/AF}

راولاکوٹ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے مسائل کا واحد حل زمام کار اﷲ کے باغیوں اور اﷲ سے غفلت برتے والوں سے لے کر صالح قیادت کے حوالے کی جائے ،جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے کشمیر کی آزادی اور قرآن وسنت کے نظام کا نفاذ ہمارا ہد ف ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سوا کروڑ کشمیریوں کو بھارت طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا نریندر مودی اور اس کی دہشت گرد تنظیموں سمیت 8لاکھ فوج عملاً مقبوضہ کشمیر میں شکست کھا چکی ہے بھارت اگر کشمیر سے اپنا فوجی انخلا نہیں کرے گا تو وہ خود بکھر جائے گا انہوں نے کہا کہ 5لاکھ کشمیریوں نے آزادی کے لیے قربانیاں پیش کی ہیں کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد دینی فریضہ ہے یہ سب سے بڑی عبادت ہے انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی داد رسی اور ان کے مسائل حل کرنے کا اسلام ہمیں درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے تحریک جہاد کشمیر میں اپنا کردار ادا کررہی ہے اور مکمل آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر