{AF}
حکومت کی ناقص کارکردگی اور باطل نظام کی وجہ سے عوام مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
آزاد خطے کو ایک ماڈل ریاست بنانے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،عوام علاقوں ،برادریوں اور تعصبات کے دائرے سے نکل کر کرپٹ نظام کی تبدیلی کو اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہوئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے دونوں محاذوں پر مصروف جہد ہے ،باغ سمیت دیگر اضلاع کے مسائل کے حل کے حوالے سے جماعت اسلامی نے قائدانہ کردار ادا کیا ہے میرٹ کی پامالی ظلم نا انصافی اور تعمیر نو میں سستی کے خلاف جماعت اسلامی مظاہرے دھرنے اور اسمبلی کے گھیراؤ کا اہتمام کرتی ہے تا کہ حکومتی خرابیوں کو ختم کیا جا سکے مگر نظام تبدیل کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہو ں گے باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص کارکردگی اور باطل نظام کی وجہ سے عوام شدید مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام مسئلہ کشمیر سے بھی لا تعلق ہوتے جا رہے ہیں یہ حالات حکومت نے پیدا کیے ہیں جماعت اسلامی آزاد خطے کو ایک ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے جو یہاں کے عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے بھی باعث رغبت ہو ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ باغ کے دوران کارنر میٹنگ اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا ہدایت اﷲ سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے میں کرپٹ اور باطل نظام کی تبدیلی کے دونوں محاذوں پر بیک وقت مصروف جہاد ہے نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا یہ ہمارا دینی اور ملی فریضہ ہے جماعت اسلامی عبادت سمجھ کر یہ جدوجہد کر رہی ہے جماعت اسلامی کے کارکن جماعت کی دعوت کو اسلام کے پیغام کو عام کرنے کے لیے بھرپور عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں لوگوں کو جماعت اسلامی کا ممبر بنائیں وارڈ اور پولنگ اسٹیشن کی سطح تک مضبوط اور موثر تنظیم قائم کریں شاندار اور پائیدار اسلامی انقلاب اور تبدیلی کے لیے ضروری ہے کہ ہماری تنظیم موثر ہو انہوں نے کہا کہ تبدیلی چاہنے والے افراد اور دیگر جماعتوں کے قائدین کو اپنی صفوں میں شامل کریں اپنی صفوں کو وسعت دیں عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی ترجمانی کریں لوگوں کے دکھ درد اور پریشانیوں میں شریک ہوں انہوں نے کہا کہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ساری روایتی جماعتیں اور قیادتیں پٹ چکی ہیں انہوں نے کہا کہ باغ سمیت دیگر اضلاع میں عوامی مسائل کے حل کے لیے احتجاج دھرنے اور اسمبلی کا گھیراؤ کا اہتمام کرتے ہیں تا کہ حکومت کو خرابیوں سے روک سکیں مگر حقیقی تبدیلی اور عوام کے مسائل اس وقت حل ہوں گے جب یہ نظام تبدیل کر دیا جائے گا عوام نظام کی تبدیلی کا قومی ایجنڈا بنائیں پھر جا کر تبدیلی آئے گی ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر میدان عمل میں ہے عوام اعتماد کریں تو ان کے مسائل سالوں میں حل کر دیں گے ۔