{AF}
بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم تشدد کے باوجود تحریک کچل نہیں سکا شکست تسلیم کرے،عبدالرشید ترابی {/AF}
تحریک آزادی کشمیر کے لیے جماعت اسلامی کا کردار قابل تحسین ہے،حریت قائد سید سلیم گیلانی بھارت نے نوشتہ دیوار نہ پڑھا اس کا حشر سابق سوویت یونین سے برا ہو گا ،پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان ہے حریت قائدین اور عوام کی جدوجہد اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی سے مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے حریت قائد سید سلیم گیلانی نے ملاقات کی ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارت اپنے تمام تر مظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کو نہ کچل سکا اور نہ ہی کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی سرد کر سکا اس لیے بھارت کو اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے افواج کو مقبوضہ کشمیر سے نکال لینا چاہیے اگر وہ نہیں نکالے گا تو اس کا حشر سابق سوویت یونین سے بھی برا ہو گا ،انہوں نے کہا کہ آج جماعت اسلامی پورے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرے گی انہوں نے کہا کہ قائدین حریت اور عوام کو ہم سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بھارتی مظالم کے سامنے عزم اورحوصلے کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ کشمیری کٹ تو سکتے ہیں لیکن اپنے پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہو سکتے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے کشمیریوں کی پشتیبان ہے اور جب تک کشمیریوں کو یہ حق مل نہیں جاتا اس وقت تک تمام تر مشکل حالات کے باوجود بھی کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تمام سیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر کشمیر رابطہ کونسل تشکیل کی ہوئی ہے جس میں سب جماعتیں شامل ہیں اور آزادی کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ایک ہیں ہمارے باہمی ،سیاسی سو اختلافات ہو سکتے ہیں اور ہیں بھی لیکن کشمیر یوں سے یکجہتی کے لیے ہم سب ایک ہیں پوری قوم مل کر ہی آزادی کی جدوجہد کرے گی تو آزادی کی منزل حاصل ہو سکتی ہے اس موقع پر حریت قائد سید سلیم گیلانی نے کہا کہ جماعت اسلامی کا تحریک آزاد ی کشمیر میں کردار قابل تحسین ہے اور کشمیری بجا طور پر جماعت سے توقعات بھی وابستہ کیے ہوئے ہیں جماعت اسلامی مزید آگے بڑھ کر کشمیریوں کے لیے کام کو منظم کرے۔