مصر میں جمہوری اور قانونی سابق صدر ڈاکٹر مرسی اور اخوان کے مرشد عام محمد بدیع کی بلا جواز سزاؤں کا عالمی عدالت انصاف از خود نوٹس لے ،شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanمصر میں جمہوری اور قانونی سابق صدر ڈاکٹر مرسی اور اخوان کے مرشد عام محمد بدیع کی بلا جواز سزاؤں کا عالمی عدالت انصاف از خود نوٹس لے ،شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و چیئرمین کل جماعتی کانفرنس مظفرآباد شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے ادارے ان غیر انسانی سزاؤں کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کریں مغرب کا دہرا معیار سامنے آچکا ہے وہ یمن میں باغیوں کے خلاف لڑنے کی بات کرتے ہیں مگر مصر میں باغی جنرل سیسی کے خلاف کیوں نہیں لڑتے ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ عوام کا ووٹ پر سے اعتماد اٹھ گیا تو پھر پوری دنیا جنگ و جدل کا نقشہ پیش کرے گی انہوں نے کہا کہ اس عمل کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام عالمی ادارے اس کو نوٹس لیں اور عوام کا اعتماد ووٹ پر بحال کرنے کے لیے ان حکمرانوں کو کٹہرے میں لائیں جو جمہوری اور عوامی حکومت کو ختم کر کے اقتدار پر قبضہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج بھی مصر کے عوام اخوان کے شانہ بشانہ ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر