حکومت کے قائم کردہ کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عمر اعظم تھب پہنچ گے زخمیوں اور عوامی ایکشن فورم کے بیانات قلم بند کیے ،عبدالرشید ترابی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کروائے، نثار احمد شائقباغ کی طرح مظفرآباد میں بھی تعمیر نو کے سنگ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkباغ کی طرح مظفرآباد میں بھی تعمیر نو کے سنگین مسائل ہیں ،باغ پولیس نے اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے پر امن مظاہرین پر تشدد کر کے بد ترین پولیس گردی کا ثبوت دیا ہے، سید نذیر حسین شاہ،قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ  {/AF}

مظفرآباد ( پ ر) جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے امیر سید نذیر حسین شاہ ،سیکرٹری جنرل قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ  حکومت نے اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کرنے والوں کو سزا نہ دی تو مظفرآباد جام کر دیں گے،انہوں نے کہا کہ مظفرآباد نیلم اور ہٹیاں کے تعمیر نو کے مسائل جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں درجنوں سکول ابھی تک تعمیر نہیں ہوئے سڑکیں کھنڈارات کا منظر پیش کر رہی ہیں ہسپتال نہ ہونے کے برابر ہیں حکمران قومی وسائل کو شیر مادر کی طرح لوٹ رہے ہیں نیلم کے قیمتی پتھروں پر سب کی نظر ہے لیکن نیلم کے مسائل کے حل کے حوالے سے کوئی کام نہیں کر رہا انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے حوالے سے جماعت اسلامی حکمت عملی تشکیل دے رہی ہے امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کیا ہوا ہے جماعت اسلامی مظفرآباد جماعت اسلامی ہٹیاں اور جماعت اسلامی نیلم اس گھیراؤ میں اپنے قائد کے شانہ بشانہ ہوں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر