{AF}
حکومت کے قائم کردہ کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عمر اعظم تھب پہنچ گے زخمیوں اور عوامی ایکشن فورم کے بیانات قلم بند کیے ،عبدالرشید ترابی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کروائے، نثار احمد شائق {/AF}
باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ حکومت کے قائم کردہ کمیشن کے سربراہ ڈاکٹرعمر اعظم تھب پہنچ گے اور انہوں نے زخمیوں کے بیانات قلمبند کیے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے تھب پنیالی روڈ کے مطالبے کو جائز قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ میں غیر جانبدارانہ تحقیقات پیش کر کے رپورٹ پیش کروں گا ،ایکشن فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خورشید انور،مولانا عبدالروف،ایکشن فورم کے سیکرٹری راجہ رویز ،راجہ عاشق،ایاز طاہر ،سردار سبیل ،طاہر عباس،راجہ جواد،راجہ ندیم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد شائق نے کہا کہ باغ انتظامیہ باالخصوص ڈی ایس پی مکمل جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن مظاہرین پر تشدد کیا جس پر اہل باغ مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں ضلع بدر کیا جائے انہوں نے کہا کہ قمرالزمان کی ایما ء پر تھب کے علماء کرام اور بزرگوں کو جس طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا وہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ تھب پنیالی روڈ سمیت دیگر مسائل پر سردار میر اکبر نے بھی احتجاج کی کال دی ہے انہوں نے ہماری اور ہم ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عبدالرشید ترابی آج زخمیوں اور تشدد کا نشانہ بننے والوں کی عیادت کریں اور یونین کونسل تھب کا دورہ کریں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عبدالرشید ترابی وزیر امور کشمیر سے ملاقات کر کے تھب پنیالی روڈ پر کام شروع کرنے کے لیے کردار ادا کریں اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے راہنما مولانا خورشید انور اور دیگر قائدین نے عبدالرشید ترابی کا شکریہ ادا کیا ۔