مصر کے جمہوری اورقانونی صدر ڈاکٹر مرسی کو سزا سنانا عدالتی قتل ہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidمصر کے جمہوری اورقانونی صدر ڈاکٹر مرسی کو سزا سنانا عدالتی قتل ہے،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

بنگلہ دیش اور مصر میں بھارت اور اسرائیل کی ایماء پر اسلامی تحریکوں کے قائدین کو سزائیں سنائی جا رہی ہیں اسلامی ممالک اس کا نوٹس لیں ،مغرب کا باطل نظام فیل ہو چکا ہے اور اس کی جگہ اسلام کا عادلانہ نظام اسلامی تحریکوں کا ایجنڈا ہے جس کو روکنے کے لیے مغرب بزدل حکمرانوں کو استعمال کررہاہے ،اسلام اور اسلامی تحریکیں کامیاب ہو کر رہیں گئیں یہ مغرب پر کیسا ہی ناگوار گزرے راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیرڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ مصر کے جمہوری اور قانونی صدر ڈاکٹر مرسی اخوان المسلموں کے مرشد عام ڈاکٹر محمد بدیع اور ان کے ساتھیوں کو اسرائیل کی ایما پر سزائیں سنانا عدالتی قتل اور پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،بنگلہ دیش اور مصر میں بھارت اور اسرائیل کی ایماء پر اسلامی تحریکوں کے قائدین کو سزائیں سنانے کا اسلامی ممالک نوٹس لیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مغرب کا باطل نظام فیل ہو چکا ہے پوری انسانیت ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ متبادل نظام اسلام کے پاس ہے اور اس نظام کو اپنی حقیقی روح کے ساتھ اسلامی تحریکیں لے کر چل رہی ہیں اور اس کے نفاذ کی کوشش کر رہی ہیں مغرب اسلام کے عادلانہ نظام کو روکنے کے لیے اسلامی تحریکوں کو کچل رہا ہے اور اس میں بزدل اور مفادپرست مغرب کے غلام حکمران استعمال ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام کا یہ عادلانہ نظام اور اسلامی تحریکیں غالب ہو کررہیں گئیں ،یہ چاہے مغرب پر جتنا ہی ناگوار گزرے،انہوں نے کہا کہ آزاد خطے اور پاکستان کا مستقبل بھی اسلامی تحریکوں کی کامیابی سے وابستہ ہے کشمیر کی آزادی کا تقاضا ہے کہ آزاد کشمیر میں ایک مجاہد حکومت قائم ہو جو بیس کیمپ کے کردار کو بحال کرے یہاں کے عوامی مسائل کو حل کرے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطے میں نظام کی تبدیلی کے اٹھی ہے اور وہ کامیابی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر