پر امن مظاہرین پر باغ پولیس کا تشدد ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے،سردار عبدالحفیظ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkپر امن مظاہرین پر باغ پولیس کا تشدد ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے،سردار عبدالحفیظ {/AF}

برمنگھم( پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار عبدالحفیظ نے کہا ہے کہ  حکومت اور باغ کے وزیر مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں عوام جماعت اسلامی سے وابستہ ہو کر اس نظام کے خلاف جدوجہد کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سابق وزیر تعمیرات کرنل ( ر) نسیم جو لہو لگا کر شہیدوں کے ساتھ شامل ہونے کی ناکام کوشش کررہا ہے اس کے پاس اربوں روپے تھے جو زلزلے کی وجہ سے آئے تھے وہ اگرکام کرتے تو آج لوگوں کو سڑک کی تعمیر کے لیے قمرالزمان کی ایماء پر پولیس کے ڈنڈے نہ کھانے پڑتے انہوں نے کہا کہ سردار قمرالزمان اور کرنل نسیم مال بناؤ مہم میں رہے اور عوامی مسائل سے ان کا دور کا بھی واسطہ نہیں رہا اب کھیسانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق وہ جعلی رونا رو رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی مسائل حل کر سکتی اور عبدالرشید ترابی نے جب وہ اپوزیشن کے ممبر اسمبلی تھے توانہوں نے حلقے میں مثالی کام کروائے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ نے اس حلقے کو پورے آزاد کشمیر کا مثالی حلقہ قراردیا تھا انہوں نے کہا کہ عبدالرشید ترابی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی عوام کے کام کروا رہے ہیں اگر وہ حکومت میں ہو ں تو یہ سارے مسائل حل ہو جائیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر