پونچھ کی سرزمین پر یہاں کے عوام کا تاریخی کردار تقاضا کر رہا ہے کہ ان کے مشن کی تکمیل کی جائے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi پونچھ کی سرزمین پر یہاں کے عوام کا تاریخی کردار تقاضا کر رہا ہے کہ ان کے مشن کی تکمیل کی جائے،عبدالرشید ترابی {/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہجماعت اسلامی ان تاریخی خدمات اور مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،متحدہ پونچھ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے اس کو دیر بنائیں گے یہاں کے عوام جماعت اسلامی سے وابستہ ہو کر اپنے اسلاف کے مشن کی تکمیل کریں جماعت اسلامی اسلاف کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے کرپٹ نظام اورمفاداتی پارٹیاں عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں جماعت اسلامی کے لیے موقع ہے کہ وہ قیادت پیش کرے جماعت اسلامی کے پاس با الخصوص پونچھ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ با کردار اور با صلاحیت قیادت موجود ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل ،نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود ،امیر ضلع زاہد رفیق ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے اور آزاد خطے میں عدل و انصاف پر مبنی نظام حکومت کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کا بیس کیمپ میں موثر سیاسی رول حالات کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ روایتی پارٹیاں اور قیادتیں مفادات کے کلبوں کا روپ دھار چکی ہیں عوام ان کے ساتھ چلنے کا انجام بھگت رہے ہیں مسائل پریشانیاں نا انصافیاں میرٹ کی پامالیاں عروج پر ہیں ان حالات میں جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکن پورے اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں عوام کو اپنے ساتھ شامل کریں اپنے گھروں اور اپنے خاندانوں سے اس کا آغاز کریں آج ہمارے سامنے کوئی بڑا چیلنج نہیں ہے جماعت اسلامی نے اس وقت بھی مقابلا کیا ہے جب ہمارے سامنے بڑی بڑی قدآور شخصیات موجود تھیں جن کا تحریک میں بھی بڑا کردار تھا آج کے حالات میں اس طرح کی کوئی حیثیت موجود نہیں ہے ان حالات سے استفادہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی اپنا کردار پیش کرے انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت کی تعلیمات پر خود بھی عمل کریں اور عوام الناس کو عمل کرنے کی نصحیت کریں پورے معاشرے کے لیے رول ماڈل بنیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کے ترجمان بنیں ان کے درمیان رہیں ان کے دکھ درد میں شریک رہیں یہ بھی بہت بڑی عبادت ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دعوت اور خدمت کے میدان میں شاندار ریکارڈ رکھتی ہے ہمارے کسی ذمہ داراور کارکن پر کوئی داغ نہیں ہے ہمارے پاس اختیار بھی رہا ممبر اسمبلی بھی رہا تو حلقے میں بلا تخصیص کام کروائے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک اور بھمبر سے تاؤ بٹ تک جماعت اسلامی نے شاندار امانتدار اور دیانتدار قیادت پیش کی ہے اس کو لے کر آپ میدان عمل میں نکلیں رائے عامہ منظم کریں تا کہ آزاد خطے میں شاندار اور پائیدار اسلامی انقلاب برپا کریں ،انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر میں لاکھوں شہداء کا خون پکار پکار کر یہ کہہ رہا ہے کہ ان کے لہو کو رائیگان نہیں جانے دینا اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے ضروری ہے کہ آزاد خطے میں ہمارا موثر رول ہو ،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان نے کہا کہ جماعت اسلامی پوری امت کا اثاثہ ہے اور موجودہ حالات میں جماعت اسلامی ہی وہ واحد امید کی کرن ہے کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی میں اگر کوئی کردار ادا کر سکتا ہے تو وہ صرف جماعت اسلامی ہے اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ آج پوری امت قرآنی تعلیمات سے دور ہو کر مسائل کا شکار ہے ہمارے سارے مسائل کا حل قرآن کے اندر موجود ہے اس کے نظام کے نفاذ سے ہی ہمارے مسائل حل ہو سکتے ہیں قرآن کے نظام کے نفاذ کے لیے ہم جدوجہد کررہے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر