{AF}
مقبوضہ کشمیر کے بہادر اور غیور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی پورے آزاد کشمیر میں یکجہتی ریلیوں کا انعقاد کرے گی،عبدالرشید ترابی {/AF}
نریندر مودی کے عزائم ناکام بنائیں گے اسرائیلی طرز پر پنڈتوں کی بستیاں بساکر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ناکام بنائیں گے ،کشمیری نوجوانوں نے نئے عزم اور جذبے کے ساتھ تحریک کاآغاز کر دیا ہے بیس کیمپ سے عملی اقدامات تقاضا کررہے ہیں ،نہ خود آرام سے بیٹھیں گے اور نہ کسی کو آرام کرنے دیں گے ،سید علی گیلانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں اس کو ناکام کرنے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی ،بھارتی افواج نے مظالم تیز کر دئیے ہیں وقت آنے پر جماعت اسلامی منخوس خونی لکیر پاؤں تلے روند ڈالے گی مظفرآباد(پ ر)جماعت اسلامی آزادکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہمقبوضہ کشمیر کے بہادر اور غیور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی پورے آزاد کشمیر میں یکجہتی ریلیوں کا انعقاد کرے گی،نریندر مودی کے عزائم ناکام بنائیں گے اسرائیلی طرز پر پنڈتوں کی بستیاں بساکر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ناکام بنائیں گے ،کشمیری نوجوانوں نے نئے عزم اور جذبے کے ساتھ تحریک کاآغاز کر دیا ہے بیس کیمپ سے عملی اقدامات تقاضا کررہے ہیں ،نہ خود آرام سے بیٹھیں گے اور نہ کسی کو آرام کرنے دیں گے ،سید علی گیلانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں اس کو ناکام کرنے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی ،بھارتی افواج نے مظالم تیز کر دئیے ہیں وقت آنے پر جماعت اسلامی منخوس خونی لکیر پاؤں تلے روند ڈالے گی مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں اور نوجوانوں کو شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سرینگر میں کشمیریوں کا شاندار احتجاجی مظاہرہ تحریک آزادی سے لازوال وابستگی کا ثبوت ہے۔پاکستان کے جھنڈے لہرا کر کشمیریوں نے عقیدت کا اظہار کیاجس سے بھارت بوکھلا گیا۔حکومت پاکستان کو مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی حکمت عملی اپنائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی امیر سیدنذیر شاہ،قاضی شاہد حمیدبھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ بے جی پی مسلم تشخص کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔کشمیر میں پنڈتوں کو بسا کر تحریک آزادی کو فرقہ واریت کا رنگ دیا جارہاہے۔مودی کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے آزادکشمیر اور پاکستان بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلیاں ہونی چاہیئں تاکہ اس پار مثبت پیغام جائے ۔سیدعلی گیلانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کہ تحریک آزادی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تحریک آزاد ی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔مقبوضہ واد ی کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ بیس کیمپ کے عوام ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ مجھے گزشتہ دنوں بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت کا موقع ملا جس میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا۔حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائے محض مذاکرات کی بھیک مانگنے سے کوئی فاہدہ نہیں ہوگا۔بھارت نے کشمیریوں کو مشکل حالات میں بھی بے یارو مددگار چھوڑا ۔ دو مرتبہ سیلاب آیا تو کسی قسم کی کو کشمیریوں کی امداد نہیں کی گئی اور نہ ہی بین الاقوامی اداروں کو اس کی اجازت دی گئی۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے جماعت اسلامی بھی احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالے گی۔ #