{AF}
جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے اول روز سے میدان جہاد میں ہے،نورالباری{/AF}
گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی موثر پارلیمانی گروپ لے کر اسمبلی میں جائے گی ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ گندم سبسڈی سمیت جماعت اسلامی ہر کڑے وقت میں عوام کے شانہ بشانہ رہی ہے،مولانا عبدالسمیع استور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آئینی اور سیاسی حقوق کے لیے اول روز سے میدان جہاد میں ہے جب تک گلگت بلتستان کے عوام کو یہ حقوق مل نہیں جاتے اس وقت تک جماعت اسلامی عوام کے شانہ بشانہ رہے گی ،نگران کابینہ کی مشاورت کے بغیر انتخابات کے شیڈول کا اعلان شکوک وشہبات پیدا کررہا ہے نگران کابینہ کو با اختیار بنا کر صاف و شفا ف انتخابات کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورے کے دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حساس خطہ ہے جو دشمنوں کا ہدف ہے فرقہ واریت نے اس خطے کو مسائل کی دلدل میں دھکیلا ہوا ہے تمام مکاتب فکر باہم اتحاد و اتفاق پیدا کرتے ہوئے عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں ،جماعت اسلامی نے ہمیشہ فرقہ واریت کی آگ کو ٹھنڈا کیا ہے اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنر ل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی ایک موثر پارلیمانی گروپ لے کر اسمبلی میں جائے گی جماعت اسلامی نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے کارکن عوام الناس تک پہنچیں اور کامیابی حاصل کریں ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستا ن کے امیر مولانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ گندم سبسڈی سمیت تمام عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے جماعت اسلامی پیش پیش رہی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے انہوں نے کہا کہ دیامر ڈیم کی رائیلٹی یہاں کے عوام کو دی جائے تا کہ وہ ان وسائل سے اپنے مسائل حل کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کیا ہے باری باری اقتدار میں رہنے والی پارٹیوں نے عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے کے بجائے اپنی جان اور مال بنائے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سیاسی حکمت عملی ترتیب دی ہے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے جماعت اسلامی کے دروازے سب کے کھلے ہیں دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر الیکشن لڑیں تو کامیابی یقینی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کھرے اور کھوٹے کی تمیز کرتے ہوئے آزمائے ہوئے لوگوں کو مسترد کریں اجلاس سے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔