بیس کیمپ کے حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں،سردار اعجاز افضل،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidبیس کیمپ کے حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں،سردار اعجاز افضل،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

 باغ میں جماعت اسلامی کے مظاہرے پر پولیس تشدد ریاستی دہشت گردی ہے اس سانحے کے مجرموں کے خلاف کاروائی کی جائے ،آزاد کشمیر کے حکمران نہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے کوئی کردار ادا کر سکے اور نہ ہی یہاں کے عوام کے مسائل حل کر سکے مقبوضہ کشمیر میں نوجوان نئے عزم کے ساتھ اٹھے ہیں آزاد کشمیر اور پاکستان کی قوم ان کے شانہ بشانہ ہے راولاکوٹ ( پ ر) جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے زیر اہتمام سہ ماہی اجتماع اراکین جنرل کونسل ہوا اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر سردار اعجازافضل خان،نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ بیس کیمپ کے حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ،اس موقع پر سردار اعجاز افضل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوان نئے عزم کے ساتھ میدان میں نکلے ہیں آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں تا کہ وہ آزادی کی منزل پاسکیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے یکطرفہ بھارت سے دوستی اور اعتماد سازی کے تمام مراحل مکمل کرنے کے باوجود بھارت اپنی رٹ پر قائم ہے اور اس نے اس پالیسی کو تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا لیکن کشمیری قیادت اور عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی طور بھی بھارت کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور اپنی آزادی کا سفر اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ منز ل تک نہیں پہنچ جاتے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ باغ میں پر امن مظاہرہ کرنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر جس طرح پولیس نے وحشیانہ تشدد کیا وہ قابل مذمت ہے حکومت چیف سیکرٹری،آئی پولیس فوری طور پر اس سانحے کے مجرموں کے خلاف کاروائی کرے انہوں نے کہا کہ تعمیرنو کے مسائل حل طلب ہیں متاثرین زلزلہ کے علاقے ابھی تک مٹی کا ڈھیر ہیں لاکھوں بچے سکولوں کی چھتوں کے بغیر ہیں ہسپتال اور سڑکیں کھنڈرات ہیں مگر حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ تعمیر نو کے منصوبوں کی تکمیل اور آغاز کے حوالے سے باغ میں ہونے والے مظاہریں کے ساتھ ہم بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے جب کہ یہ خطہ پاکستان کو روشن کررہا ہے میرٹ کی پامالی ظلم نا انصافی نے ہمارے معاشرے کی چولیں ہلا کررکھ دی ہیں ہر طرف کرپشن اقرباپروری کا دور دورہ ہے ان حالات میں جماعت اسلامی اﷲ کے دین اور عدل و انصاف پر مبنی نظام کے قیام کا علم لے کر نکلی ہے کارکن ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک دین کی دعوت پہنچائیں اس کو جماعت اسلامی میں شامل کریں معاشرے میں اچھے افراد کو جماعت اسلامی میں شامل کریں تبدیلی چاہنے والے لوگوں کو اپنی صفوں میں لائیں امید کی واحد کرن جماعت اسلامی ہے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ زاہد رفیق ایڈووکیٹ نے کام کا جائزہ پیش کیا اور اس موقع پر آئندہ کے اہداف اور لائحہ عمل بھی طے کیا گیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر