{AF}
حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ تعمیر نو سمیت آزاد کشمیر بھر میں تعمیر و ترقی کا کام ٹھپ ہے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں حکومت کی کارکردگی اور اسمبلی کے رول سے مایوس ہو کرعوام پر پولیس تشدد کروایا گیااس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کی جائے 2دن کا ٹائم دیتا ہوں اس سانحے کی جوڈیشل انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنر ل جماعت اسلامی آزاد کشمیر نثار احمد شائق،امیر ضلع عثمان انور اور دیگر قائدین موجود تھے انہوں نے کہا کہ ظلم ،جبر میرٹ کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اپنا حق مانگنے والے عوام پر پولیس نے کس کی ایما پر ظالمانہ تشدد کیا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے تا کہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے وزیر اعظم ،چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس فوری طور پر اس کا نوٹس لیں اور اس سانحے کے ذمہ دار افسران اور اہلکاران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ورنہ جماعت اسلامی پورے آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی ریاست کے پرا من ماحول کو خراب کرنا معصوم نہتے افراد اور مسافروں پر وحشیانہ تشدد بلا اشتعال آنسو گیس ،شیلنگ ،طاقت کا بے دریغ استعمال ریاستی دہشت گردی ہے جس پر ریاست بھر میں عوام کے اندر تشویش پائی جا رہی ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ پولیس ذمہ داران نے جیالوں کی مدد سے تھب روڈ کی تعمیر کے حوالے سے مظاہرہ کرنے والوں پر وحشیانہ تشدد کیا پولیس کا کام امن و امان کو بحال رکھنا ہے نہ کہ اس کو تہہ وبالا کرنا ہے امن اور عدل قائم کرنے والے لا قانیونیت ،غنڈ ا گردی اور بد معاشی کا مظاہرہ کریں گے تو پھر قانون کی عمل داری کیسے قائم ہو گی قانون کی دھجیاں بکھیرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن ہونا چاہیے پولیس اتھارٹی نے مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر جس کے کہنے پر تشدد کیا اس کو سامنے لایا جائے انہوں نے کہا کہ باغ میں پولیس تشدد نہتے عوام پر کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ اور مقامی وزیر ہیں باغ انتظامیہ پیپلز پارٹی کی آلہ کار بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ ابھی تو عوام نے ایک سڑک بند کی ہے اگر صورت حال یہی رہی تو حکومت آزاد کشمیر کو پورے آزاد کشمیر میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ عوام پریشان حال ہیں پڑھے لکھے لوگ بے روزگار ہیں جس کے باعث ہر تحصیل اور ضلع کی سطح پر مسائل کے حل کے لیے احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وزراء عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے مال بنا رہے ہیں اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں اپنے عزیزوں کو نواز رہے ہیں کمیشن لے رہے ہیں اور عوامی مفادات کو ذبح کرنے کے سوا کچھ نہیں کر رہے انہوں نے کہا کہ میں نے بار ہا حکومت کو خبردار کیا اصلاح احوال کی کوشش کی مگر حکومت نے اصلاح احوال کرنے کے بجائے اشتعال انگیزی پیدا کر دی انہوں نے کہا کہ جس انداز سے معصوم لوگوں پر وحشیانہ تشدد کیا گیا یہ غنڈا گردی باغ میں برداشت نہیں کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام نے ایک نیا انقلاب پیدا کر دیا ہے عوام حق آزادی اور الحاق پاکستان کے لیے نئے جذبے کے ساتھ اٹھے ہیں لیکن اس موقع پر بیس کیمپ کی حکومت نے ذمہ داری کا مظاہر ہ نہیں کیا # عبدالرشید ترابی نے سجاد شہید پریس کلب کے نئے ہال کا افتتاح کیا عوامی ایکشن کمیٹی یونین کونسل تھب نے 20تاریخ کو باغ پریس کلب کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ،دھرنے میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے