{AF}
باغ آزاد کشمیرمیں جماعت اسلامی کے پرامن احتجاجی مظاہرے پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، نظام الدین{/AF}
گلگت ( پ ر)جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نظام الدین نے کہاہے کہ اپنے مسائل کے حل اور ان کو ایوانوں تک پہنچانا عوام کاحق ہے،بغیر مجسٹریٹ کی اجازت کے مظاہرین پروحشیانہ تشدد پولیس گردی کی بدترین مثال ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر عوامی مسائل حل کرے گی، ان خیالات کااظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،65 برسوں سے عوام مسائل کی چکی میں پیش رہے ہیں،انھوں نے کہاکہ گلگت سے لے کر کشمیرکے کونے کونے سے عوام مسائل کا شکار ہیں اور حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں انھوں نے کہا اس کا ایک ہی حل ہے کہ عوام جماعت اسلامی کو منتخب کریں آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ اپنے مسائل کے حل کے لیے جلوس نکالنے والوں پر پولیس کا تشدد سمجھ سے بالاتر ہے،انھوں نے کہاکہ ایسے پولیس اہکاران کو سزا دی جائے۔