حکومت نے باغ میں جماعت اسلامی اور عوای ایکشن کمیٹی کے پرامن احتجاج پر تشدد کرنے والے پولیس کے خلاف کارروائی نہ کی تو پورے آزاد کشمیرکے تھانوں کا گھیراؤکریں گے شباب ملی آزاد کشمیر

{AF}logo-shabab-e-miliحکومت نے باغ میں جماعت اسلامی اور عوای ایکشن کمیٹی کے پرامن احتجاج پر تشدد کرنے والے پولیس کے خلاف کارروائی نہ کی تو پورے آزاد کشمیرکے تھانوں کا گھیراؤکریں گے شباب ملی آزاد کشمیر {/AF}

راولاکوٹ ( پ ر )شباب ملی آزاد جموں وکشمیرکے صدر امجدیعقوب نے خبردار کیاہے کہ باغ میں اپنے مسائل کے حل کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے جماعت اسلامی کے کارکن اور عوامی ایکشن کمیٹی کے لوگوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہل کاروں کے خلاف حکومت نے نوٹس نہ لیا توپورا آزاد کشمیرمیں تھانوں کا گھیراؤ کریں گے،ان خیالات کا ظہار انھوں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ قائد کشمیرعبدالرشید ترابی کے حکم پر ظالموں سے غریب عوام کی گردنیں آزاد کروائیں گے،انھوں نے کہاکہ جس طرح مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر ڈی ایس پی ریاض مغل نے جیالوں کے ہمراہ عوام پر تشدد کیا ور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہیں اورگئی لاپتہ ہیں انھوں نے کہاکہ چیف سیکرٹری آئی جی پولیس ا س واقعے کی پوری تحقیقات کروائیں ورانہ پورے آزاد کشمیر کا امن خراب ہوگا اس کی ذمہ داری حکومت اور باغ کے وزیر پر ہوگی،انھوں نے کہاکہ وزراء عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے پتھرچوری مال چوری زکواۃ چوری اور جنگل چوری پر لگے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ تمام سیکمیں جیالوں اور متوالوں کی نذر ہورہی ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر