باغ میں پولیس گردی قابل مذمت کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کے خلاف پورے کشمیرمیں تحریک چلائیں گے ،جماعت اسلامی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkباغ میں پولیس گردی قابل مذمت کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کے خلاف پورے کشمیرمیں تحریک چلائیں گے ،جماعت اسلامی {/AF}

مظفر آباد،رالاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امراء ڈاکٹر خالد محمود ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،ڈاکٹر مشتاق ،محمود الحسن چوھدری ایڈووکیٹ،نورالباری نے مشترکہ طورپر باغ میں جماعت اسلامی اور عوامی ایکشن فورم کے تحت پرامن مطاہرے پر پولیس کے تشدد پر زخمی ہونے والے درجنوں کارکنوں کے ساتھ اظہار ہمددری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی ظلم انانصافی اورکریشن اور میرٹ کی پامالی کے خلاف پورے آزاد کشمیر میں تحریک چلائے گی اور مظفر آباد اسمبلی کا گھیراؤ کر ے ،نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ باغ میں پولیس نے حکومت اور وزیر کے کہنے پر جس طرح پرامن مظاہرین پر تشدد کیا وہ قبل مذمت ہے اور جماعت اسلامی کارکنوں کے لہو کو رائیگا ں جانے نہیں دے گی،نائب امیر محمود الحسن چوھردی نے کہاکہ حکومت اور اس کے وزیر نے پولیس کے ذریعے تشدد کرواکر اپنی قبرکھودی ہے جماعت اسلامی پورے کشمیرمیں اس کے خلاف تحریک چلائے گی،شیخ عقیل لرحمان ایڈووکیٹ نے کہاکہ مظفر آباد کی اسمبلی کا گھراؤ کریں گے ،پولیس گردی کسی طور قبول نہیں ہے جماعت اسلامی مظفر آباد کے سارے حلقو ں مہم چلائے گی اور مرکز کے حکم پر اسمبلی کے گھیراؤ میں سب سے آگے ہوگی۔نورالباری نے کہاکہ حکومت نے خود اپنے پاؤ ں پر کلہاڑی ماری ہے ،پرامن مظاہریں پر جس طرح تشدد کیا گیا اس سے حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے،انھوں نے متاثرین زلزلہ متاثرین سیلاب آج بھی در بدر ہیں اور اگر کوئی احتجاج کرے تو اس کے ساتھ ی سلوک قابل برداشت نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ کرپٹ ٹولہ ناکام ہوچکا ہے اور ا س کے خلاف فیصلہ کن تحریک جماعت اسلامی ہی چلائے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر