{AF}
قائد کشمیربطل حریت سید علی گیلانی کی بلاجواز گرفتار ی پر جماعت اسلای کا آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں مظاہرے عالمی برادر ی بھارت کی ریاستی دشت گردی کا نوٹس لے مظاہرین کا مطالبہ{/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرنے قائد کشمیر بطل حریت سید علی گیلانی کی بلاواز گرفتار ی پر پورے آزاد کشمیر او ر گلگت بلتستان میں مظاہرے اور پروگراما ت کیے ،اس موقع پرعلماء کرام نے اپنے اپنے جمعہ کے خطابات میں بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس میں کردار ادا کرے اور سید علی گیلانی کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرے،مظاہرین نے مطالبہ کیاہے کہ بھارت اس وقت پوری انسانیت کی ذلیل کررہاہے خود بھارت کے اندر اقلیات سے برا سلوک کررہاہے اور مقبوضہ کشمیرکے اندر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہاہے ،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک کے حکمران اس پر خاموش تماشیائی بننے کی بجائے بھارت پر دباؤ بڑھائیں تاکہ بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیان بند کرے۔مظاہرین نے کہاکہ وہ وقت جلد آنے والا ہے جب پورا کشمیرآزاد ہوکر پاکستان کو حصہ بنے گا اور پاکستان امت کو قائد بنے گا۔