{AF}
سید علی گیلانی کی بلاجواز نظر بندی بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی ہے،نورالباری{/AF}
گلگت ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر نورالباری نے کہاہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے اس کا نوٹس لیں،بھارت طاقت کے بل پر سوا کروڑ انسانوں کو کو غلام نہیں رکھ سکتا،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے اپنے دورہ گلگت بلتستان کے دوران اضلع گلگت کے راکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ،امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع اور دیگر نے خطاب کیا،اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ کشمیری تقسیم برصغر کے اصولوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں اور خود بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاکر یہ عہد کیاکہ وہ کشمیریوں کو ان کو حق فراہم کرے کرے گا مگر وہ اس منحرف ہوچکاہے،اس موقع پر نورالباری نے کہاکہ پاکستان کے حکمرانوں نے گلگت بلتستان کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیاہے،آئینی لحاظ سے ان کو پسماندہ رکھا ہوا ہے،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپو رانداز سے حصہ لے گی،جماعت اسلامی نے اول روز سے یہاں کے عوام کے آئینی حقوق اور مسائل کے حل کے لیے جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی لڑتی رہے گی،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں ہائیڈرل منصوبوں پر کام کوتیز کیاجائے عوام ک معاوضے دیے جائیں،دیامرڈیم کی رائلٹی یہاں کے عوام کو دیا جائے ،شونٹر ٹنیل پرکام تیز کیا جائے،باؤ سر ٹنل بھی جلد بنائی جائے،انھوں نے کہاکہ پاک چین معاشی کوری ڈور میں گلگت مرکز کو بھی شامل کیا جائے،انھوں نے کہاکہ نوجوانوں کے روزگار کے لیے کوئی مواقعے نہیں ہیں جماعت اسلامی اقتدار میں آکر نوجوانوں کے ر وزگار کے لیے انقلابی اقدامات کرے گی،انھوں نے کہاکہ اس خطے کی دفاعی اور سیاسی اہمیت اس کے پیش نظر یہاں امن کا ہونا ضروری ہے ،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی یہاں کے عوام کی امنگوں پر پورا ترے گی۔