{AF}
عبدالرشید ترابی کی سیکرٹری جنرل اسلامک ریلیف سعودی عرب ڈاکٹر احسن صالح طیب سے اہم ملاقات {/AF}
اسلامک ریلیف آرگنائزیشن سعودی عرب نے دنیا بھر میں ضرورت مندوں اور بے سہاروں کی بلا تخصیص خدمت کر کے انسانیت نوازی کا ثبوت دیا ہے‘ عبدالرشید ترابی اسلامک ریلیف آرگنائزیشن بے سہاروں اور ضرورت مندوں کی امداد جاری رکھے گی ‘ ڈاکٹر احسن صالح مقبوضہ کشمیر میں متاثرین زلزلہ کی مدد کی اشد ضرورت ہے ‘ اسلامک ریلیف آرگنائزیشن اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے ‘ آزاد کشمیر میں زلزلے کے متاثرین کی بھر پور امداد کی گئی جس پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ‘ باقی ساری مغربی این جی اوز فوٹو سیشن کر کے چلی گئیں مگر اصل بحالی کا کام اسلامک ریلیف آرگنائزیشن سعودی عرب ہی کر رہی ہے‘ اہل کشمیر سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہیں ‘ حرمین شریفین کی وجہ سے سعودی عرب پوری امت کا روحانی مرکز ہے ‘ اسلامک ریلیف آرگنائزیشن بے سہاروں اور ضرورت مندوں کی امداد جاری رکھے گی تائیوان( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے اسلامک ریلیف آرگنائزیشن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احسن صالح طیب سے اہم ملاقات کی اس موقع پر عبدالرشید ترابی اسلامک ریلیف آرگنائزیشن سعودی عرب کی دنیا بھر میں بے سہاروں اور ضرورت مندوں کی امداد کرنے پر ان کی تحسین کی ۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں متاثرین زلزلہ کی سب سے زیادہ اور بہتر انداز سے خدمت اسلامک آرگنائزیشن سعودی عرب نے کی باقی ساری مغربی این جی اوز فوٹو سیشن کر کے واپس چلی گئیں لیکن اصل بحالی کا کام یہی تنظیم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بحالی کا کام ابھی باقی ہے اسلامک ریلیف آرگنائزیشن اس حوالے سے مزید منصوبے بھی یہاں دے تاکہ زیر تکمیل منصوبے اور جو ابھی تک شروع ہی نہیں ہوئے وہ منصوبے بھی پائیہ تکمیل کو پہنچیں ۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ سیلاب نے تباہی مچائی ہے جس سے 55لاکھ سے زائد کشمیری متاثر ہوئے ہیں ان کی امداد نہ بھارت خود کر رہا ہے اور نہ ہی کسی کو کرنے کی اجازت دے رہا ہے اس حوالے سے اسلامک ریلیف خصوصی اقدامات کرے۔تاکہ متاثرین کی بحالی عمل میں لائی جا سکے۔ اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حرمین شریفین کی وجہ سے سعودی عرب پوری دنیا کے مسلمانوں کا روحانی مرکز ہے آزمائش کی کسی بھی گھڑی میں امت مسلمہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہوگی اور خاص کر اہل کشمیر سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی پاکستان کے موقف کی بھرپور تائید و حمایت کی ہے جس پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اس موقع پرسیکرٹری جنرل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن سعودی عرب ڈاکٹر احسن صالح نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم آفات سماوی سے متاثرین کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں اور بے سہاروں کی خدمت بلا تخصیص کریں اور ہم بھر پور کوشش کر رہے ہیں کہ دنیا بھر میں کوئی بھی مظلوم بے سہارا ہے تو اس کا ہم سہارا بنیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بھی ہم نے بحالی کی کوشش کی ہے اور اب بھی اپنا کام جاری رکھیں گے۔