تھب پانیالی روڈ کی تعمیر کا نو ٹیفکیشن نہ ہوا تو مدہوش وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اور اسمبلی کا گھیراؤ بھی کر سکتے ہیں، نثار احمد شائق

{AF}nisar ahmed shaiq تھب پانیالی روڈ کی تعمیر کا نو ٹیفکیشن نہ ہوا تو مدہوش وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اور اسمبلی کا گھیراؤ بھی کر سکتے ہیں، نثار احمد شائق {/AF}

باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ تھب کے عوام کو ہر دور میں سڑک کے وعدے کر کے ووٹ لینے والے منظر عام سے غائب ہیں تمام سیاسی جماعتوں تھب کے قائدین کے ہمراہ میں سڑک کو بلاک کریں گے انتظامیہ نے اگر رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو دما دم مست قلندر ہو گا ہمارا دھرنا پر امن ہو گا عوام کے حقوق کے لیے ہر حد تک جا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار نثار احمد شائق نے نیکی کئیر،پانیالی،دولے موڑا،تھب اور غنی آباد میں عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتما م کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ عاشق،پیپلز پارٹی کے راہنما نمبردار اختر،راجہ رویز،مسلم کانفرنس کے راجہ اقبال،طاہر یاسین،جماعت اسلامی کے راہنما عبدالرزاق،راجہ حنیف،مسلم لیگ کے راہنما راجہ طاہر شاب ملی تھب کے صدر راجہ جواد عقیل،اویس شبیر اور دیگر نے کارنر میٹنگ سے خطا ب کیا،کارنرمیٹنگز میں ٹرانسپورٹ یونین کے راہنماؤں سردار شہزاد چغتائی،راجہ ناصر،منظور چغتائی،سردار شاہد،چیئرمین سردار نثار احمد نے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان دیا اور تما م قائدین کو یقین دلایا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد شائق نے کہا کہ تھب کے عوام کو یکسر نظر انداز کرنا ظلم و زیادتی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،گذشتہ 15برسوں سے یہاں سے منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی نے تھب کے عوام سے سڑک کی تعمیر کے نام پر ووٹ لیے جب کہ سڑک کی یہ حالت ہے کہ یہاں پر گدا گاڑی بھی چلنے کے قابل نہیں سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے انہوں نے اعلان کیا کہ 18اپریل کو ملوٹ کراس سے لے کر پانیالی تک تمام لوگ تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر تھب کے حقوق کے لیے نکلیں گے اور ہر فورم پر آواز بلند کریں گے انہوں نے کہا کہ تھب کے عوام سے ووٹوں کی بوریاں بھر بھر کر لے جانے والے یہاں کے لوگوں کو پہنچانتے ہی نہیں ،نثار احمد شائق نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے احتجاج کا نوٹس نہ لیا تو مدہوش وزیر اعظم اور اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے عبدالحی فدا روڈ کی تعمیر کا نوٹیفکیشن نہ ہوا دھرنا ختم نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ باغ نے ہمارے پر امن احتجاج میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو حالات کر خرابی کی ساری ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی ،اس موقع پر تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے نثار احمد شائق کو یقین دلایا کہ وہ علاقے کے حقوق کے تحفظ کے لے ہر حد تک جائیں گے اور جب تک مسائل حل نہیں ہوں گے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر