بھارت بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا‘ آزادی نہ دی تو سابق سوویت یونین سے بھی برا حشر ہوگا‘ ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidبھارت بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا‘ آزادی نہ دی تو سابق سوویت یونین سے بھی برا حشر ہوگا‘ ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

 اسرائیلی طرز پر پنڈتوں کی بستیاں بسانے کی سازش کشمیری قبول نہیں کریں گے عالمی برادری نوٹس لے جب تک بزدل اسلامی ممالک اور آزاد خطے کے حکمران رہیں گے بھارت سے آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا جس دن اسلامی تحریکوں کی حکومتیں قائم ہوں گی اسی دن کشمیر ‘ فلسطین سمیت دیگر مقبوضات آزاد ہو جائیں گے ملوٹ :( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ بھارت بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتابھارت نے کشمیریوں کو آزاد نہ کیا تو اس کا حشر سابق سوویت یونین سے بھی برا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اسی وقت تک مقبوضہ کشمیر میں اپنا قبضہ رکھ سکتا ہے جب تک آزاد خطے اور اسلامی ممالک میں بزدل حکمران برسر اقتدار ہیں جس دن اسلامی تحریکیں ریاستوں کی باگ دوڑ سنبھالیں گے اسی دن کشمیر فلسطین سمیت دیگر مقبوضات آزاد ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز پر پنڈتوں کی بستیاں بسانے کی سازش کشمیری قبول نہیں کریں گے عالمی برادری اس کا نوٹس لے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کی جڑ کرپٹ نظام اور اس کی محافظ قیادت ہے عوام فرسودہ نظام اور اس کے محافظ قیادت کو تبدیل کرنے کے لیے جماعت اسلامی کی صفوں میں شامل ہوں ۔ جماعت اسلامی ہی نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے ۔ قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر