{AF}
عبدالرشید ترابی کی چین کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیون سے اہم ملاقات مسئلہ کشمیر سمیت اہم امو رپر تبادلہ خیال چین کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کردار پوری دنیا کے لیے باعث تقلید ہے ‘ عبدالرشید ترابی {/AF}
چین نے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھر پور کردار ادا کیا جس پر کشمیری قوم ان کا شکریہ ادا کیا ‘ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے حوالے سے چین نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی عالمی سطح پر اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر بھر پور حمایت کی اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے ‘ چین تائیوان( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے چین تائیوان کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیون سے اہم ملاقات کی اس موقع پر مسئلہ کشمیر سمیت باہمی امور پر اہم تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور تازہ ترین حالات سے ان کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ چین کامسئلہ کشمیر کے حوالے سے اصولی موقف پوری دنیا کے لیے باعث تقلید ہے ۔ چین نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی حمایت کر کے کشمیریوں کے دل جیتے ہیں کشمیری ان کا بھر پور شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور عالمی فورم پر پاکستان کے موقف کی تائید اور حمایت کی ہے ۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بد ترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے اور اپنے آئین اور قوانین کے خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے بھارت نے عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کو حق خود ارادیت فراہم کرے گا ۔عبدالرشید ترابی نے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے ۔چھ ہزار سے زائد قبریں دریافت ہو چکی ہیں اور ہزاروں نوجوان لاپتہ ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز پر پنڈتوں کی بستیاں بسانے کی سازش کر رہا ہے تاکہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کالے قوانین کی آڑ میں دیکھو اور گولی مارو بد ترین ریاستی دہشت گردی ہے ‘ خواتین اور بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے ۔ اکیسویں صدی میں بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے عزیزوں سے رابطے کے لیے فون تک استعمال نہیں کرسکتے ۔اس موقع پر چین کے وزیر خارجہ نے کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ چین اقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پور حمایت جاری رکھے گا ۔