{AF}
عوام جب تک اندر اور باہر سے کالے حکمرانوں کو اقتدار کی کرسی پر بٹھائے رکھیں گے اس وقت تک نہ تو ہمارے مسائل حل ہو سکتے ہیں،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
ارجہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ عوام جب تک اندر اور باہر سے کالے حکمرانوں کو اقتدار کی کرسی پر بٹھائے رکھیں گے اس وقت تک نہ تو ہمارے مسائل حل ہو سکتے ہیں اور نہ ہی ہمارا ایمان سلامت رہ سکتا ہے جماعت اسلامی کی دعوت آفاقی دعوت ہے یہ وہی دعوت ہے جس کے لیے انبیاء مبعوث کیے گئے اور آخر میں حضرت محمد ؐ پیغمبر بنا کر بھیجا گیا جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے اﷲ کے دین کو آج مغلوب کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں فتنہ اور فساد برپا ہے بھائی بھائی کا گلہ کاٹ رہا ہے کسی کو معلوم نہیں کہ وہ کیوں دوسرے کو مار رہا ہے یہ اﷲ کا عذاب ہے اس کے دین کی دوری کی وجہ سے ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی غربی باغ کی یونین کونسل ملوٹ کے زیر اہتمام تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر تنویر انور خان،امیر حلقہ میر محمد ،عبیدالرحمن عباسی،نیاز برق،طاہر گلزار اور دیگر نے خطاب کیا،تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ آزاد خطے کے عوام قرآن وسنت کی تعلیمات کو اپنائیں اسی میں دنیا اورآخرت کی کامیابی اور فلاح ہے آج ہم نے قرآن وسنت پر عمل کرنا اور اس کی دعوت کو عام کرنے کاکام چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے پوری امت مسائل کا شکار ہے جماعت اسلامی یہی فرض قوم کو یاد کروا رہی ہے کہ امت مسلمہ کا مقصد وجود یہی تھا کہ خود بھی قرآن وسنت کی تعلیمات اپنائے اس دین کو غالب کرے اور باقی لوگوں تک بھی یہ گواہی یہ شہادت پہنچائے امت نے جب سے یہ کام چھوڑا ہے اور تمام تر وسائل ہونے کے باوجود ذلت و رسوائی کی پاتا ل میں جا رہی ہے حکمران قومی دولت کو شیر مادر کی طرح لوٹ رہے ہیں ان کے اندر خوف خدا ناپید ہو چکا ہے وزراء اپنے اپنے عزیزوں کو نوازے پر لگے ہوئے ہیں غریب کے لیے انصاف کے دروازے بند ہیں فحاشی وعریانی عام ہے پورا مغرب اپنے سارے وسائل کے ساتھ مغربی تہذیب عام کرنے پر لگا ہوا ہے ان حالات میں جماعت اسلامی ہی وہ واحد قوت ہے جو اسلامی تہذیب کو عام کرنے قرآن وسنت کے نظام کو غالب کرنے کے لیے جہاد کررہی ہے وہ عوامی مسائل کے حل میں بھی پیش پیش ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن یہ دعوت لے کر ایک ایک گاؤں ایک ایک بستی میں لوگوں تک پہنچیں ان کو جماعت اسلامی میں شامل کریں جماعت اسلامی ہی نظام کو تبدیل کر سکتی ہے اس کے پاس با صلاحیت قیادت ہے اس کے پاس امانت دار قیادت ہے پورا زمانہ گواہی دیتا ہے کہ جماعت اسلامی کو جہاں بھی اور جب بھی خدمت کا موقع ملا تو اس کے قائدین کا دامن پاک اور صاف ہے کراچی سے خیبر تک اور بھمبر سے تاؤبٹ تک جماعت اسلامی کا ایک ایک کارکن ایک ایک قائد نمونہ ہے لیکن ہم یہ چاہتے ہیں کہ اپنے اندر اور تقویٰ پیدا کریں قرآن کے ساتھ مزید جڑ جائیں انہوں نے کہا کہ دین کے غلبے کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے کارکن عوامی مسائل کے ترجمان بھی بنیں جہاں ظلم و نا انصافی ہوں وہاں دیوار بن کر کھڑے ہوئے جائیں اﷲ کی نصرت ہمارے ساتھ شامل ہو گی ہم اﷲ کے دین کی سربلند ی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک عوام اس فرسودہ نظام کو بدل کر اس کی جگہ اسلام کا عادلانہ نظام قائم نہیں کر لیتے اس وقت تک نہ ہمارے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی ہمارا یمان سلامت رہ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے آباواجداد نے یہ خطہ قربانیاں دے کر آزاد کروایا تھا تا کہ یہاں اسلام کا نظام قائم ہو مگر بد قسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے یہ مشن تکمیل نہ ہونے دیا اور آج ہماری جدوجہد کا تسلسل جاری ہے جس طرح آپ کے آباؤاجداد نے 1947ء میں علاقوں برادریوں کے دائروں سے بالا ترہو کر جہاد کیا تھا آج پھر ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام لوگ علاقوں برادریوں اور مفادات کے دائروں سے نکل کر اﷲ کے دین کے قیام کے لیے جہاد کریں ۔