حرمین شریفین کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کی طرف میلی آنکھ نکال دیں گے،شیخ عقیل الرحمن

{AF}sheikh aqeel ur rehmanحرمین شریفین کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کی طرف میلی آنکھ نکال دیں گے،شیخ عقیل الرحمن{/AF}

پٹہکہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و چیئرمین کل جماعتی کانفرنس مظفرآبادشیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ مصر میں قانونی اور جمہوری حکومت پر شب خون مار کر اسرائیل کے ایجنٹ جنرل سیسی کو اقتدار میں لایا گیا جس نے نہ صرف مصر کی گلیاں خون سے رنگین کر دیں بلکہ غزہ میں ہزاروں بچوں کو بھی اسرائیلی فوجیوں سے شہید کروایا،ان خیالات کااظہار انہوں نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مصر میں اخوان کے مرشد عام کو پھانسی کی سزا اسرائیل کو خوش کرنے کے لیے سنائی گئی ہے اور اسی طرح بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما کو پھانسی پر بھارت کو خوش کرنے کے لیے لٹکایا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ اسرائیل کے مفاد میں ہے اور بھارت پوری سازش کررہا ہے کہ وہ اس جنگ کو ہوا دے کر اپنے مفادات حاصل کرے انہوں نے کہا کہ OICکا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے اس پلیٹ فارم پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے دو عملی کا سلسلہ ختم کیا جائے یہ نہ ہو کہ یمن کے باغیوں پر تو حملے کیے جائیں لیکن مصر میں جمہوری اور قانونی حکومت کو ختم کرنے والوں کو تحفظ دیا جائے انہوں نے کہا کہ جس طرح یمن میں حادی حکومت کی بحالی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اسی طرح مصر میں بھی جمہوری اورقانونی حکومت کی بحالی کا مطالبہ کیا جائے اخوان کے قائدین کو رہا کیا جائے اور پھانسیوں کی سزائیوں کو ختم کیا جائے جو ظلم پر مبنی ہیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی کے لیے جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی رائے عامہ کو منظم کر کے ووٹ کی پرچی کے ذریعے شاندار اور پائیدار تبدیلی لانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کارکن اﷲ کے دین کی دعوت کو ایک ایک گھر تک لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے مظفرآباد ،ہٹیاں،نیلم،مسائلستان بن چکا ہے وزراء اپنے اپنے عزیزوں کو نوازنے پرلگے ہوئے ہیں غریب کے لیے روزگار کے دروازے بند ہیں جماعت اسلامی میرٹ کی پامالی ظلم نا انصافی اور کرپشن کے خلاف جہاد کررہی ہے عوام اس جہاد میں ہمارا ساتھ دیں تا کہ اس باطل نظام کی جگہ اسلام کا عادلانہ نظام قائم کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر