جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،چوہدری نذیر احمد اصلاحی

{AF}nazir islahi جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،چوہدری نذیر احمد اصلاحی {/AF}

جماعت اسلامی کے کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں،فرسودہ اور کرپٹ نظام کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے عباسپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر حلقہ نمبر 1سے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری نذیر احمد اصلاحی نے کہا ہے کہ حلقہ نمبر1عباسپور مسائل کی دلدل میں ہے حکومت کی طرف سے کوئی بڑا کام نہیں کیا گیا جو سراسر زیادتی ہے،لائن آف کنٹرول پر موجود سارا حلقہ بھارتی فوج کی شیلنگ سے متاثر ہے سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں صدر ریاست ایکسپریس وے کو اپنی ذاتی زمین سے گزارنا چاہتے ہیں جو عباسپور کے عوام کو پتھر کے زمانے میں لے جانے کی ساز ش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید نے جو حلقہ نمبر 1سے پیپلز پارٹی کے راہنما امجد یوسف ہیں ان کے ساتھ وعدے کیے تھے کہ عباسپور کے تمام مسائل حل کریں گے مگر 4سال گزر جانے کے باوجود کوئی خاطر خواہ کام زمین پر موجود نہیں انہوں نے کہا کہ سڑکیں کھنڈارات کا منظر پیش کررہی ہیں ،ہسپتال کی بلڈنگ میں تھانہ شفٹ ہو جانے سے وہ خوف کا منظر پیش کرتا ہے جبکہ تعلیمی ادارے خستہ خالی کی حالت میں ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوام رابطہ مہم شروع کر دی ہے ہے ایک ایک وارڈ یونین کونسل تک پہنچ کر لوگوں کو جماعت میں شمولیت کی دعوت دیں گے اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے تحریک چلائیں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں،فرسودہ اور کرپٹ نظام کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،65سا ل سے عوام کے بنیادی مسائل حل نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے بوریاں بھر کر ووٹ لینے والے 5سال نظر ہی نہیں آتے عوام ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو ان کے دکھ درد سمجھتی ہو انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی حلقہ نمبر1سے بھرپور الیکشن میں حصہ لے گی ،چوہدری نذیر احمد اصلاحی نے کہا کہ جو جماعتیں 65سال آزاد خطے کے مسائل حل کرنے میں ناکا م ہو چکی وہ اب کیا گل کھیلائیں گئیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں موثر اور تبدیلی چاہنے والے افراد جماعت اسلامی کے دست وبازو بن کر تبدیلی میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر