حرمین شریفین کی حفاظت اور دفاع ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے،نورالباری

{AF}noor ul bariحرمین شریفین کی حفاظت اور دفاع ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے،نورالباری{/AF}

 پاکستان کی پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہیں امت مسلمہ اور اسلامی ممالک کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت اور دفاع ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے پاکستان کی پارلیمنٹ نے یمن کے تنازعے کے حوالے سے متفقہ قرارداد منظور کی جس کا جماعت اسلامی بھرپور خیر مقد م کرتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سعود ی عرب اور یمن تنازعے کے حوالے سے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ اور اسلامی ممالک کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم دنیا بالخصوص سعودی عرب اور حرمین شریفین کے اردگرد کے ممالک میں عدم استحکام اور خانہ جنگی کے پیچھے اسلام دشمن طاقتوں کے مکروع عزائم کار فرما ہیں جن کو ناکام بنانے کا واحد ذریعہ مسلمانوں کی یکجہتی اور اتحادہے انہوں نے کہا کہ یمن میں قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کی مزمت کی اور سابق صدر علی عبداﷲ صالح کو بھی اس کا ذمہ دار قرار دیا انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا کہ مصر کے اندر مرسی کی قانونی حکومت کے خلاف بغاوت پر اس طرح کا ردعمل سامنے نہیں آیا بلکہ قانونی اور جمہوری حکومت کے خاتمے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مالی اور عملی مدد کی گئی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ممالک حقیقی اسلامی جمہوریت کو آگے بڑھائے بغیر اسلامی ممالک کی ترقی کا تصور ایک خواب رہے گا انہوں نے کہا کہ سعود ی عرب اور حرمین شریفین پوری دنیا کے مسلمانوں کے عقیدے اور ایمان کا حصہ ہیں ان کے تحفظ میں کوئی بھی مسلمان کو تاہی اور غفلت کا مرتکب نہیں ہو سکتا اس لیے سعودی عرب کو غیر مستحکم کرنے کے لیے حملہ پوری امت پر حملہ تصور کیا جائے گا اور ایسا کرنے والے کے خلاف پوری امت متحدہو کر مقابلہ کرے گی سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کی افواج ضرور بھجوائی جائیں مگر کسی اسلامی ملک پر حملہ امت مسلمہ میں مزید انتشار کا باعث ہو گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر