{AF}
بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کے ذریعے پنڈتوں کو مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز پر بستیاں بسانے کی سازش کررہا ہے ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ کشمیر کے غیور عوام بھارت کی اس سازش کو ناکام بنائیں گے آزاد خطے کے حکمران عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں حالیہ بارشوں سے متاثرین کا کوئی برسان حال نہیں بلکہ سابقہ متاثرین تا حال دربدر ہیں لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی آزاد خطے سے 1500میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور ہمیں صرف 350میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے بزدل اور نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے کشمیری اپنے جائز حقوق سے بھی محروم ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورے کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوامی دشمنی اور کرپشن کا رویہ نہ بدلا تو جماعت اسلامی راست اقدام پر مجبور ہو گی انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں ظلم اورنا انصافی کا دور دورہ ہے میرٹ کا قتل عام ہے سڑکیں کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہی ہیں ہسپتال ڈاکٹروں اور ادویات سے خالی ہیں تعلیم کا نظام روبہ زوال ہے ریاستی ادارے عوام کی خدمت کے بجائے حکمرانوں کی جی حضوری پر لگے ہوئے ہیں اور حکمران عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے آباواجداد نے قربانیاں دے کر یہ خطہ اس لیے نہیں حاصل کیا تھا کہ یہاں چند سودا گر اپنی دکان چمکانے کے لیے ہماری گردنوں پر مسلط ہو جائیں بلکہ اس لیے قربانیاں دی تھیں کہ یہاں اﷲ کا قانون نافذ ہو گا عوام قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق زندگیاں گزاریں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسی نا مکمل ایجنڈے کی تکمیل کے لیے میدان میں نکلی ہے وہ عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اﷲ کے دین کے قیام کے لیے بھی جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فرسودہ نظام اور اس کے محافظوں سمیت ان کو دریا برد کیا جائے چونکہ اس نظام اور اس قیادت کے ہوتے ہوئے نہ ہمارا ایمان سلامت رہ سکتا ہے اور نہ ہی ہمارے مسائل حل ہو سکتے ہیں عوام ہمارا ساتھ دیں تاکہ اس نظام کو بدلیں ۔