عوام کی خدمت اﷲ کی رضا کے لیے کرتے ہیں اور عوام سے اﷲ ہی کے نظام کے قیام کے لیے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiعوام کی خدمت اﷲ کی رضا کے لیے کرتے ہیں اور عوام سے اﷲ ہی کے نظام کے قیام کے لیے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، عبدالرشید ترابی {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کی خدمت اپنا مشن سمجھتی ہے اسی لیے جب سے جماعت اسلامی قائم ہوئی ہے تب سے ہی اس نے اپنے نصب العین کے ساتھ عوامی خدمت کو بھی شامل کیا ہے عوام کی خدمت اﷲ کی رضا کے لیے کرتے ہیں اور عوام سے اﷲ ہی کے نظام کے قیام کے لیے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض کی قیادت میں ملنے والے وفد جس میں سیکرٹری جنرل حرم فاروق شامل تھے ملاقات میں کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنر ل ارشد ندیم ایڈووکیٹ بھی موجودتھے ،اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہونے والے کام کی بریفنگ دی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شاندار خدمات سرانجام دی ہیں جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے بانی امیر سید مودودی ؒ نے جب اس جماعت کی بنیاد رکھی تو اسی روز خدمت کے شعبے کو بھی قائم کیا تب سے جماعت اسلامی دین کی دعوت کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل کے حل کے لیے مصروف جہد ہے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہم اپنا مشن سمجھتے ہیں بے سہاروں کا سہارا بننے کا درس نبی پاک ؐ نے دیا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور اس کے ادارے آزاد کشمیر میں عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں اور یہ سارے کام ہم اﷲ کی خوشنودی کے حصول کے لیے کرتے ہیں اس سے ہم دنیا کا کوئی فائدہ حاصل نہیں کرتے یہ جوووٹ کی پرچی کا ہم مطالبہ کرتے ہیں وہ بھی ہم دنیا کے لیے نہیں بلکہ اﷲ کے دئیے ہوئے نظام کے قیام کے لیے ہی مطالبہ کرتے ہیں چونکہ اﷲ نے یہ دین اس دنیا میں غالب اور قائم کرنے کے لیے بھیجاہے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اﷲ کے اس دین کو قائم کریں اس کے دئیے ہوئے قوانین کو نافذ کریں یہ اﷲ کے دین کا کام ہے اور خدمت بھی اسی نظریے سے ہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اﷲ کے دین کو قائم نہیں کرتے اس کے دئیے ہوئے نظام کو نافذ نہیں کرتے اس وقت تک ہمارے مسائل کم ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا ہمارے مسائل کا واحد حل رجوع الہ اﷲ ہے جب تک ہم قرآن و سنت کی طرف رجوع نہیں کریں گے اسلامی تعلیمات کو نہیں اپنائیں کے مغرب کے دئیے ہوئے فرسودہ نظام اور بوسیدہ تہذیب پر چلتے رہیں گے اس وقت تک اﷲ کی نصرت اور مدد شامل نہیں ہو گی تو ہم کیسے عوا م کے مسائل حل کر سکیں گے اﷲ کی نصرت اور مدد اس وقت آتی ہے جب پوری قوم اﷲ کی طرف رجوع کرتی ہے اپنے گناہوں پر توبہ کرتی ہے اور آئندہ اﷲ کے راستے پر چلنے کا عہد کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے آباواجداد نے یہ خطہ اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے آزاد کروایا تھا تقسیم برصغیر کا اہم نقطہ یہی تھا کہ ہم اس آزاد کردہ خطے میں اﷲ کا دیا ہوا نظام قائم کریں گے اور اﷲ کے احکامات کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کریں گے مگر ہمارے عاقبت نا اندیش حکمرانوں نے وہ مقاصد پورے نہ ہونے دئیے جس کی وجہ سے آج ہم پر یہ عذاب کی صورت میں مسلط ہیں جماعت اسلامی ان سے عوام کی گردنیں آزاد کروانے کی جدوجہد کررہی ہے اور عوام سے بھی یہی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان کے چنگل سے نکلیں اور جن مقاصد کے لیے یہ خطہ ہم نے آزاد کروایا تھا اس کی تکمیل کے لیے ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو آزاد کشمیر میں اختیار اور اقتدار عوام کی تائید اور حمایت سے مل جائے تو ہمارے پاس ایسا نظام موجود ہے کہ ہم 5سالوں میں عوام کے بنیاد ی مسائل حل کر دیں گے یہ خطہ دولت سے مالا مال ہے مگر نا اہل قیادت نے اس دولت کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا دیا ہے عوام دن بدن مسائل میں جھکڑے جارہے ہیں اور حکمران اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کررہے ہیں ظلم کے اس نظام کو بدلنے کے لیے ہم میدان عمل میں ہیں اور اسی کے لیے ہم عوام کی خدمت بھی کررہے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر