{AF}
مروجہ مفادات اور تعصبات کے نظام میں ہمارے معاشرے کو تباہی کی دہلیز پر لاکھڑا کر دیا ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}
بھمبر( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جمہوریت اور مینڈیٹ کے نام پر مختلف مافیا اس وقت ہماری گردنوں پر مسلط ہو گے ہیں جن کا نقطہ نظر اپنی ذاتی تجوریاں بھرنا ہے جیالوں اور متوالوں کو نوازا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں سارے ادارے یرغمال بن گے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی بھمبر کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب اظہر اقبال حسن،امیر ضلع امجد یوسف،چوہدری محمد فرید،ڈاکٹر ریاض مرزا اور دیگر قائدین نے خطاب کیا ،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ظلم نا انصافی اور میرٹ کی پامالی کا راج نافذ ہے اس کیفیت سے نکلنے کے لیے محض چہروں کی تبدیلی کے بجائے نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے جو صرف جماعت اسلامی لا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس بہترین لائحہ عمل اور لاجواب کارکردگی ہے حکومت یا اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود تعلیم ،خدمت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا ہے تحریک آزادی میں جماعت اسلامی کا تاریخی کردار ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے وابستہ افراد خواہ آزاد کشمیر،مقبوضہ کشمیر،پاکستان میں ہوں یا بین الاقوامی سطح پر ان کا کردار نمایاں ہے،جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے تعلیم کے میدان میں ادارے قائم کیے جو یتیم کی کفالت کرنے والا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے نئی نسل کی تعمیر اور مسلک سے بالا تر ہو کر ماڈل دینی ادارے بنائے ہیں ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد خطے کے مسائل کے حل اور عوامی حقوق پر اسمبلی کے فورم پر آواز بلند کی میرٹ کی بالادستی کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا جو جاری ہے انہوں نے کہا کہ خطے کے پڑھے لکھے تعلیم یافتہ نوجوانوں جماعت اسلامی کا دست و بازو بنیں ،سیاسی کارکنان،علماء کرام،وکلاء اور معاشرے کے ایسے افراد جو حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں جو ہمارے ساتھ شامل ہو کر اس تحریک کو مضبوط کریں ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں آزاد خطے کو حقیقی فلاحی ماڈل ریاست بنانا جماعت اسلامی کا مشن ہے جو تحریک آزادی کشمیر کا بھی تقاضا ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بیس کیمپ کا جب تک مطلوبہ کردار بحال ہو جائے تو تحریک آزادی کشمیر کو ہر محاذ پر تقویت مل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک اپنی دعوت پہنچائیں قرآن کے ساتھ لوگوں کو جوڑیں ظلم وستم کے ستائے لوگوں کے اور مظلوموں کے ترجمان بنیں یہ محض سیاسی نعرہ نہیں بلکہ دینی فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے تبدیلی چاہنے والے افراد جماعت اسلامی میں شامل ہو کر جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔