{AF}
حویلی ایکسپریس وے لاکھوں افراد کو فائدہ پہنچانے کے بجائے صدر ریاست سردار یعقوب خان کی ذاتی خواہش پر جنگل کی طرف سے گزرانا اہلیان ہجیر ہ اور عباسپور کے لوگوں پر ظلم ہے، چوہدری محمد رفیق{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر حلقہ نمبر1عباسپور سے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رفیق نے کہا ہے کہ حویلی ایکسپریس وے لاکھوں افراد کو فاہدہ پہنچانے کے بجائے صدر ریاست سردار یعقوب خان کی ذاتی خواہش پر جنگل کی طرف سے گزرانا اہلیان ہجیر ہ اور عباسپور کے لوگوں پر ظلم ہے،عباسپور اور ہجیرہ کے عوام نے شدید احتجاج کر کے ملی بیداری کا ثبوت دیا عباسپور کے لوگوں کو ایک کونے میں دھکیلنے کی گہری سازش ہو رہی ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر1عباسپور پورا لائن آف کنٹرول پر واقع ہے جب کہ ہنگامی حالات میں زخمیوں اور مریضوں کو ہسپتال تک پہنچاتے ہوئے راستے میں شہید ہو جاتے ہیں حکومت مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فیصلہ واپس لے اور اسے ہجیرہ عباسپور سے گزارا جائے تا کہ لاکھوں کی آبادی اس سے مستفید ہو سکے انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے اگر سڑک بنائی جا رہی ہے تو ہم اس کی راہ میں کبھی رکاوٹ نہیں بنتے مگر وہ راستہ 6ماہ مکمل بند ہوتا ہے سلائیڈنگ اور برف باری کی وجہ سے رابطہ منقطع ہو جانے سے ناکام روٹ ہے انہوں نے کہا کہ سپیکر اسمبلی استعفیٰ دے کر عوام کے احتجاج میں شریک ہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر1کے ایم ایل اے اور حکومتی جماعت کے راہنما امجد یوسف کردار ادا کریں ،چوہدری محمد رفیق نے کہا کہ عباسپور میں نہ ہسپتال کی سہولت ہے نہ الٹرساؤنڈ کی کوئی سہولت ہے ہسپتال کی بلڈنگ بری حالت میں ہے وزیر اعظم کے اعلان کے باوجود لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا ۔