{AF}
حکومت آزاد کشمیر محنت مزدوری کرنے والے خیبر پختوانخواہ کے باشندوں کو بلا وجہ تنگ کرنے کی روش بدلے، ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنر ل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان میں جو ضابطہ طے پایا تھا اس میں افغان باشندوں کو واپس افغانستان بھیجنا تھا جب کہ جو لوگ خیبر پختوانخواہ سے تعلق رکھتے ہیں فاٹا سے ان کو بلاوجہ تنگ کیا جا رہا ہے جس سے نفرت کا ماحول پیدا ہو رہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں خیبر پختوانخواہ سے تعلق رکھنے والے افراد محنت مزدوری اور کاروبار کے سلسلے میں یہاں موجود ہیں جن کے پاس پاکستان کا قومی شناختی کارڈ موجود ہے انہیں بلا وجہ تنگ اور ہراساں نہ کیا جائے پولیس اپنی کارکردگی کو مایوس کن ہے کو چھپانے کے لیے مزدوروں اور عام لوگوں کو تنگ کرنے کے بجائے معاشرے میں موجود برائیوں کے خلاف کاروائیاں کرے انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اور دیگر ذمہ دار ادارے اس بات کا نوٹس لیں ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ قبائلی بھائیوں اور پاکستان کے لوگوں نے مسئلہ کشمیر کے حل اور تحریک آزادی کشمیر میں اپنا کردار ادا کیا یہاں آزادی کی تحریک میں شہادتیں پیش کیں پاکستانی شہریوں کے ساتھ ایسا سلوک کرنا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے اپیل کی کہ وہ ایسے واقعات کا نوٹس لیں جن کی وجہ سے خیبرپختوانخواہ کے باشندے آزاد کشمیر حکومت کے رویے سے مایوس ہو رہے ہیں ۔