آزاد خطے میں نوجوانوں کے سیرت و کردار کی تعمیر کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کے سوا کوئی ادارہ نہیں ہے ،محمود الحسن چودھری

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkآزاد خطے میں نوجوانوں کے سیرت و کردار کی تعمیر کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کے سوا کوئی ادارہ نہیں ہے ،محمود الحسن چودھری{/AF}

آزاد خطے میں نوجوانوں کے سیرت و کردار کی تعمیر کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کے سوا کوئی ادارہ نہیں ہے ‘ مغربی تہذیبی یلغار امت کے نوجوانوں کو دین سے دور کر رہی ہے اور قرآن کے قریب کرنے کے لیے واحد تنظیم جمعیت ہے ‘ سارے باطل نظام فیل ہو چکے ہیں پوری انسانیت ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے یہ نظام اسلام کے پاس ہے اور اس کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی علم لے کر نکلی ہے احباب کنونشن سے محمود الحسن چودھری ‘نثار احمد شائق ‘عبدالرحمید چودھری ‘ڈاکٹر افتخار بٹ ‘ پروفیسر گلزار احمد ‘حبیب الرحمن آفاقی ایڈووکیٹ‘ ناظم کشمیر راجہ آفتاب‘ سردار مظہر حسین کا خطاب کوٹلی ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ موجودہ پر فتن دور میں اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کے ایمان بچانے کے لیے کشتی نوح کی حیثیت رکھتی ہے آزاد خطے میں نوجوانوں کے سیرت و کردار کی تعمیر کا کوئی ادارہ موجود نہیں ہے اور اس کمی کو اسلامی جمعیت طلبہ پورا کر رہی ہے ‘ ریاست کے نظریاتی سیکولر لوگوں کی بھی خواہش ہے کہ وہ اپنی اولاد کو اسلامی جمعیت طلبہ میں شامل کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احباب کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر محمود الحسن چودھری ‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر نثار احمد شائق ‘ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزا دکشمیر راجہ آفتاب ‘ امیر ضلع کوٹلی عبدالحمید چودھری ‘ احباب کوٹلی کے صدر ڈاکٹر افتخار بٹ ‘ سابق امیر ضلع کوٹلی حبیب الرحمن آفاقی ایڈووکیٹ ‘ پروفیسر گلزار احمد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مغربی تہذیبی یلغار کے خلاف واحد قلعہ اور مورچہ اسلامی جمعیت طلبہ ہے جو نوجوانوں کو اسلامی تہذیب اپنانے کی طرف راغب کرتی ہے تعلیم کا ماحول فراہم کرتی ہے ‘ اسلامی جمعیت طلبہ ہی اس وقت آزاد خطے کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم ہے جو کالجز ‘ یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے اندر نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو قرآن و سنت سے جوڑ رہی ہے اور ان کی سیرت و کردار کی تعمیر کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے تعلیمی اداروں میں مسئلہ کشمیر نصاب میں شامل نہیں ہے اس کمی کو بھی اسلامی جمعیت طلبہ پورا کر رہی ہے ‘ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ظلم پر مبنی استحصالی اور طاغوتی نظام فیل ہو چکے ہیں پوری انسانیت اس وقت ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ متبادل نظام اسلام کے پاس ہے اور جماعت اسلامی اسی نظام کے قیام کا علم لے کر نکلی ہے جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے نوجوانوں کی سطح پر معاشرے میں پھیلے ہوئے عوام الناس کی سطح تک خواتین اور بچیوں کی سطح تک اس دعوت کو پہنچانے کی ضرورت ہے ۔ نوجوانوں کو اس سے وابستہ کرنے کی ضرورت ہے آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ نوجوانوں کو مغربی تہذیبی یلغار سے بچانا اسلامی جمعیت طلبہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو اپنی اجتماعیت میں شامل کریں ان کو مغربی تہذیبی یلغار سے بچائے اسلامی تہذیب اپنانے کی طرف راغب کرے ۔انہوں نے کہا کہ مغرب اپنے سارے وسائل کے ساتھ خواتین اور نوجوانوں کو ہدف بنا کر ان کو اسلامی تہذیب سے بے زار اور دور کر رہا ہے ۔ یہ آج کا سب سے بڑا چیلنج ہے کہ ہم سب مل کر قوم کو نوجوانون کو اسلامی تہذیب کی طرف لائیں ‘ قرآن و سنت سے ان کو وابستہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت نے ایسی قیادت پیش کی ہے جس نے معاشرے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ‘ جمعیت کے نوجوان شعبہ ہائے زندگی میں جہاں بھی ہیں اپنی منفرد حیثیت اور صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے عوام الناس کی خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے میں نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کرنا یہاں کے بسنے والے ہر مسلمان پر فرض ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر