حرمین شریفین اور مقامات مقدسہ کے تحفظ اور ان کی آزادی کے لیے کشمیری عوام ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi حرمین شریفین اور مقامات مقدسہ کے تحفظ اور ان کی آزادی کے لیے کشمیری عوام ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، عبدالرشید ترابی{/AF}

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام ’’ تحفظ حرمین شریفین کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش اور کڑے وقت میں اہل پاکستان اور کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہر بین الاقو امی فورم پر سعودی عرب نے تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔ 2005ء میں آزا دکشمیر و پاکستان میں زلزلے کے بعد سعودی حکومت ‘عوام اور رابطہ عالم اسلامی جیسے اداروں نے متاثرین کی پشتیبانی کی ۔اب آزمائش کی اس گھڑی میں کشمیری عوام سعودی عوام اور سعودی حکومت سے بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین اور مقامات مقدسہ کے تحفظ اور ان کی آزادی کے لیے کشمیری عوام ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ ا س مسئلے کو او آئی سی کی سطح پر بھی اٹھاکرایک متفقہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے ۔ او آئی سی بھی اپنی مشترکہ افواج اور دفاعی صلاحیت کو مربوط کرتے ہوئے قبلہ اول اور کشمیر کو آزاد کرانے کے لیے لائحہ عمل طے کریں اور اس وقت عالمی استعمار کے مسلم دنیا میں انتشار پھیلانے کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تحریک آزادی کشمیر سے بھی زیادہ حرمین شریفین کے تحفظ اور مقامات مقدسہ کی آزادی کو زیادہ اہم سمجھتے ہیں۔پوری دنیا کے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مصلحتوں سے بالا تر ہو کر حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے سعودی عوام اور حکومت سے یکجہتی کریں۔ حکومت پاکستان نے اس مسئلے پرپارلیمنٹ میں بحث کرا کر درست اقدام کیا اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی سفارشات کی سفارشات میں حکومت پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ ‘آزادی اورسعودی عرب کو درپیش خطرات سے عہدہ برآ ہونے کے لیے بھر پور حمایت کا اہتمام کرے اور سعودی عرب کے مقامات مقدسہ کے خلاف کسی بھی فتنے اور سازش کو کامیاب نہ ہونے دے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر