{AF}
ہماری فتح یہ ہے کہ ہم حق پر ہیں جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں پورے آزاد کشمیرمیں بھرپور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی،عبدالرشید ترابی {/AF}
میرپور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ میرپور کے چاروں حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے کارکن آج سے ہی اس کی تیاری اور صف بندی کریں،چہرے نہیں نظام بدلنے سے مسائل حل ہوں گے کشمیریوں کے قومی تشخص کی بحالی کی واحد پناہ گاہ جماعت اسلامی ہے،نوجوانوں کی حقوق کی جنگ عدالتوں میں بھی لڑی اور عوامی سطح پر بھی لڑی ہے،شاندار اسلامی انقلاب اور حقیقی تبدیلی تک اپنا جہاد جاری رکھیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر اظہر اقبال حسن،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے ڈپٹی سیکرٹری نثار شائق،امیر ضلع مولانا عتیق ،سابق امیدوار حلقہ انجینئر نعمان اکرم جرال،ایوب مسلم اور دیگر قائدی نے خطاب کیا،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ میرپور کی پسماندگی کے ذمہ دار وہ نمائندے ہیں جن کو بار بار اقتدار میں آنے کا موقع ملامگر انھوں نے یہاں کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دی،میرپور شہر میں پانی ،بجلی،متاثرین منگلاڈیم کے مسائل کا کون ذمہ دارہے،یہی ہیں ،انھوں نے کہاکہ برادری ازم اور پیسے کے استعمال نے ہمارے معاشرے کے چہرے کوبگاڑ دیا ہے،اقتدار کواس منصب پر بیٹھنے والوں نے عوام کی خدمت کی بجائے لوٹ مار کاذریعہ بنادیاہے،ایم ڈی اے کے پلاٹ دس دس افراد کو فروخت کیے گئے ہیں جب بھی بیرون ملک جاتا ہوں یہاں کے عوام یہی رونا روتے ہیں وہ افراد جو زرمبادلہ بھیج رہے ہیں ان کے ساتھ انھوں نے جو حشر کیا ہے وہ قبل عبرت ہے،اس لیے مسائل کے حل کے لیے تبدیلی کی ضرورت ہے اور تبدیلی کے لیے کردار اداکرنا ہرمسلمان کو دینی فریضہ ہے،یہ اس وقت سب سے بڑی عبادت ہے ،جماعت اسلامی نے پلیٹ فارم فراہم کردیاہے اور نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،نوجوان اس میں شامل ہوں جماعت اسلامی نے نوجوانوں کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑی ہے،جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی کی جنگ میں تاریخی کردارادا کررہی ہے،اپنی اس شاندار ریکارڈ کے ساتھ جماعت اسلامی کے کارکن میدان میں اتریں اور عوام کو اپنے ساتھ شامل کریں ،انھوں نے کہاکہ ہم دعوت دیتے ہیں سب کو کہ وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوں،چہرے نہیں نظام بدلنے سے مسائل حل ہوں گے۔