سردارفہیم عباسی جیسے فرض شناس پولیس آفیسر کو حکومت کی جانب سے او ایس ڈی کرنا قابل مذمت ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،سردار اعجاز افضل خان

{AF}ijaz-afzalسردارفہیم عباسی جیسے فرض شناس پولیس آفیسر کو حکومت کی جانب سے او ایس ڈی کرنا قابل مذمت ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،سردار اعجاز افضل خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سابق امیر سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ سردارفہیم عباسی جیسے فرض شناس پولیس آفیسر کو حکومت کی جانب سے او ایس ڈی کرنا قابل مذمت ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے سردار فہیم عباسی کو او ایس ڈی کرنے کے حوالے سے اپنے رد عمل میں کیا، انھوں نے چیئرمین کشمیرکونسل سے مطالبہ کیا ہے وہ سردار فہیم عباسی جیسے فرض شناس آفیسر کو انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیرتعینات کرکے کشمیریوں کے دل جیتے اور کشمیریوں کو اعتماد بھی دیں۔انھوں نے کہاکہ یہ چلن درست نہیں ہے کہ جو فرد اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے اداکررہاہے تو اس کو کام سے روک دیا جائے،انھوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر ہوش کے ناخن لے اور فرض شناس آفیسر کی قدر کرے اور ان کی تائید کرے تاکہ جرائم کا خاتمہ ہو۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر