جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشیدترابی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے نام ایک مکتوب ارسال کیا

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشیدترابی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے نام ایک مکتوب ارسال کیا {/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشیدترابی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے نام ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں لکھا گیاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں دوسری مرتبہ سیلاب نے تباہی مچاہی ہے،ہندوستان کشمیر کو کشمیریوں کا قبرستان بنتے دیکھ کر تماشہ دیکھ رہاہے نہ خود مدد کرتاہے نہ کسی بین الاقوامی ادارے کو امداد کرنے کی اجازت دیتاہے،ان حالات میں حکومت پاکستان اپنے دوطرفہ اور عالمی تعلقات کو بروکار لاکرمقبوضہ کشمیر میں متاثرین سیلاب کی ٹھوس امداد کی حکمت عملی آپنائے،چند ماہ پہلے مقبوضہ کشمیرمیں آنے والی سیلاب نے 55لاکھ افراد کو متاثرکیا تھااوراب بھی اسی سطح کا سیلاب ہے جس نے لاکھوں افراد وکو متاثر کیاہے،مظلوم اور محکوم کشمیری شدید مشکل حالات میں اﷲ تعالیٰ کے علاوہ اپنے بھائیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں شدید قحط کی وجہ سے بھوک سے ہلاکتیں ہوسکتی ہیں،اس سے قبل کے کشمیری عوام بھوک سے مرجائیں حکومت کواس مسئلے کے حوالے سے ٹھوس پالیسی اور حکمت عملی آپنانا ہوگی،اس کے لیے عالمی ریلیف اداروں،اقوام متحدہ اور او آئی سی کے ممبر ممالک سے مدد لینا ہوگی،اسلامی ممالک اور عالمی برادری سے اپیل کرنا ہوگی کہ وہ خود مقبوضہ کشمیر میں جاکر کشمیریوں کی امداد کرے اور ان کے حالات خود جاکر مشاہدہ کریں،بچے ،بوڑھے ،بیماراور خواتین کن کن مشکلات کا شکا رہیں،عبدالرشید ترابی نے لکھا ہے کہ ہندوستان کی کوشش ہے کہ وہ کشمیریوں کو سزادے اور ان کی امداد نہ ہونے دے،اس سے قبل ہندوستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کیا سلوک کررہاہے اس آزمائش کے مرحلے پرکشمیریوں سے انتقام لے رہاہے یہ ایسا دوشمن ہے،حکومت پاکستان اس نازک اور اہم مرحلے پر کشمیریوں کو ہندوستان کے رحم وکرم پر نہ چھوڑے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر