{AF}
حکومت کو ایک ماہ کا مزید نوٹس دیتا ہوں کہ وہ باغ کے مسائل حل کرے ورنہ مظفرآباداسمبلی کا گھیراؤ کریں گے ، عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکومت کو ایک ماہ کا مزید نوٹس دیتا ہوں کہ وہ باغ کے مسائل حل کرے ورنہ مظفرآباداسمبلی کا گھیراؤ کریں گے ،جماعت اسلامی کے کارکن بھرپور عوام رابطہ مہم شروع کریں اور اسمبلی کے گھیراؤ کی تیاریاں مکمل کریں کمیٹیاں قائم کریں حکومت کو اور اس کے اداروں کو خطوط لکھ کر باغ کے تمام مسائل سے آگاہ کیا تھا لیکن تا حال ان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ان خیالات کااظہار انہوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ باغ تعمیر نو کے مسائل تاحال مکمل نہیں ہوئے درجنوں سکول نا مکمل ہیں سڑکیں خستہ حال ہیں،ہسپتال ابھی تک نہ بن سکا جو کچھ ہو بھی رہا ہے اس میں کرپشن ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ باغ اجاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے باغ کے مسائل کے حل کے لیے میدان میں نکلا ہوں انہوں نے کہا کہ اسی طرح آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں شدید مسائل ہیں میرٹ پامال ہورہا ہے نوکریاں میرٹ کے بجائے اپنے عزیزوں میں تقسیم کی جا رہی ہیں حکومت نا م کی کوئی چیز نظر نہیں آتی متاثرین زلزلہ کے 56ارب روپے حکومت پاکستان لے گئی تھی جو تا حال حکومت آزاد کشمیر اپنی نالائقی کے باعث واپس نہ لا سکی متاثرین سیلاب کو ابھی تک معاوضے نہیں ملے اور اب بارشوں سے اور نقصانات ہو چکے ہیں حکومت کو عوام کے مسائل کے حل سے کوئی غرض نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پورے آزاد کشمیر میں اصلاح احوال کی کوشش کر چکی ہے مگر حکومت مسائل کے حل سے پہلو تہی کر کے عوام کو دھوکا دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح باغ کے مسائل کے لیے اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے اسی طرح مظفرآباد سمیت باقی اضلاع کے مسائل کے حل کے لیے بھی گھیراؤ کا اعلان وہاں کے ضلعی ٹیموں کی مشاورت سے کریں گے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں حقیقی حکومت قائم کیے بغیر کشمیر کی آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانا ممکن نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ آزاد خطے کو حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے جو تحریک آزاد ی کشمیر کے لیے بھی کام کر اور آزاد خطے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے بھی توجہ دے جماعت اسلامی اسی مشن کو لے کر نکلی ہے عوام اب اس مسلط ٹولے سے جان چھڑانے کے لیے جماعت اسلامی کے دست وبازو بنیں جماعت اسلامی ہی حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے اور جماعت اسلامی کے پاس قیادت اور اصلاح کا ایجنڈا موجود ہے ۔