سکندر حیات سمیت دیگر قائدین جماعت اسلامی میں شامل ہوں تو ان کو اپنی ذاتی فیملی سے زیادہ احترام ملے گا ،مرکزی نائب امراء جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk سکندر حیات سمیت دیگر قائدین جماعت اسلامی میں شامل ہوں تو ان کو اپنی ذاتی فیملی سے زیادہ احترام ملے گا ،مرکزی نائب امراء جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر{/AF}

مظفرآباد،راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی نائب امراء نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ سکندر حیات سمیت دیگر قائدین جماعت اسلامی میں شامل ہوں تو ان کو اپنی ذاتی فیملی سے زیادہ احترام ملے گا ،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و چیئرمین سیاسی امور کمیٹی ڈاکٹر مشتاق ،نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود ،نائب امیر شیخ عقیل الرحمن ،نائب امیر محمود الحسن چودھری،نائب امیر و امیر مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ریاستی تشخص کی بحالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے میدان جہاد میں ہے ہم مشترکہ طور پر سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کو اپنی جماعت میں دعوت دینے کے عمل کی تحسین کرتے ہیں ہماری دعوت ہے کہ سردار سکندر حیات خان سمیت دیگر قائدین جماعت اسلامی میں شامل ہوں جماعت اسلامی ان کو اپنی ذاتی فیملی سے بھی زیادہ احترام دے گی اور اس جماعت میں رہ کر و ہ کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے کے عوام کے حقوق اور قومی تشخص کی بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد تحریک ہے جس کے اندر احترام ہے کام کرنے والے کو آگے لایا جاتا ہے اس کی مثال سراج الحق کی صورت میں پاکستان میں موجود ہے اور عبدالرشید ترابی کی صورت میں کشمیر میں موجود ہے اور محمد عبداﷲ وانی اور سید علی گیلانی کی صورت میں مقبوضہ کشمیر میں موجود ہے جماعت اسلامی کے اندر حسب نسب نہیں بلکہ علم تقوے اور کارکردگی کی بنیاد پر قیادت کا انتخاب ہوتا ہے ہم ایسے تمام قائدین جو جس سطح کے بھی ہوں ان سے کہتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر