ظلم پر مبنی استحصالی نظام کو انجام سے جماعت اسلامی ہی دوچار کر سکتی ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi ظلم پر مبنی استحصالی نظام کو انجام سے جماعت اسلامی ہی دوچار کر سکتی ہے ،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ظلم پر مبنی استحصالی نظام کو انجام سے جماعت اسلامی ہی دوچار کر سکتی ہے ، کرپٹ اور فرسودہ نظام کی تبدیلی قومی اور ملی ایجنڈا ہے بیس کیمپ کے عوام اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تا کہ اس کی جگہ اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کیا جا سکے ۔باغ کے عوام نے ہمیشہ جماعت اسلامی کے مشن کا ساتھ دیا ہے وہ باغ کو جماعت اسلامی کا تنظیمی اور سیاسی ماڈل بنائے۔حلقہ وسطی باغ میں بھرپور مہم چلانے کا اعلان کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ وسطی باغ کے اراکین جنرل کونسل اور مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر نثار احمد شائق ‘سردار حاجی افراہیم ‘ خورشید چغتائی ‘ مولانا ہدایت اﷲ ‘ خالد کھوکھر اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے اور کارکن اس قلعے کو مزید مضبوط کریں اچھے اور تبدیلی چاہنے والے افراد کو اپنی صفوں میں شامل کریں ۔ جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر اور بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے حوالے سے شاندار ریکارڈ رکھتی ہے اسی بنیاد پر معاشرے کا اعتراف ہے ۔ کارکردگی اور شاندار پروگرام کی بنیاد پر جماعت اسلامی استحقاق رکھتی ہے کہ عوام اس کی حمایت کریں اس کے لیے کارکن بھر پور مہم چلائیں ایک ایک فرد تک دین کی دعوت پہنچائیں ان کو اپنے ساتھ شامل کریں فریضہ اقامت دین یعنی اﷲ کے دین کا قیام مشترکہ جدوجہد کا تقاضا ہے اس کے لیے عوام الناس کو اپنے ساتھ شامل کر کے اس جدوجہد کو تیز تر کیا جائے اور اس کے ساتھ عوام الناس کو وابستہ کیا جائے ۔جماعت اسلامی کے کارکن مظلوموں کے ترجمان بنیں یہ بھی بہت بڑی عبادت اور جہاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر میں عوام بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اسی طرح آزادکشمیر میں بھی مفاد پرست مافیا جو ہماری گردنوں پر مسلط ہے اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ظالم اور مفاد پرست طبقے نے معاشرے کو تعصبات کے دائروں میں تقسیم کر دیا ہے برادری ازم ‘ ظلم اور نا انصافی کا دور دورہ ہے اس کے خلاف جہاد کی ضرورت ہے تا کہ بیس کیمپ میں حقیقی حکومت قائم ہو جو تحریک آزادی کا تقاضا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی باغ کے کارکن عوام الناس کو یہ باور کرائیں کہ حقیقی سیاسی تبدیلی کا ایجنڈا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے اور یہی حقیقی تبدیلی کا لا سکتی ہے اور اسی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ ہماری دعوت ہر فرد قائدین سے لے کر عام آدمی سب تک پورے اعتماد کے ساتھ یہ دعوت پہنچائیں یہی سچی اور حق کی دعوت ہے اور اس کو پہنچانے کی ذمہ داری اﷲ تعالیٰ نے ہم پر عائد کی ہے اور ہم اس کی دعوت کو لے کر نکلیں گے تو اﷲ ضرور ہماری مدد کرے گا اﷲ کی نصرت اور تائید سے ہم اس باطل نظام کو بدل کر اس کی جگہ اﷲ کا دیا ہوا نظام قائم کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے حلقہ وسطی باغ میں بھر پور مہم چلانے کے لیے کارکنوں کو ہدایت کی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر