آزاد خطے میں تمام طبقات کی اسمبلی میں نمائندگی کے لیے متناسب طریقہ انتخاب رائج ہونا چاہیے ،سردار اعجاز افضل

{AF}ijaz-afzalآزاد خطے میں تمام طبقات کی اسمبلی میں نمائندگی کے لیے متناسب طریقہ انتخاب رائج ہونا چاہیے ،سردار اعجاز افضل{/AF}

آزاد خطے میں تمام طبقات کی اسمبلی میں نمائندگی کے لیے متناسب طریقہ انتخاب رائج ہونا چاہیے ‘ 65 سال حتیٰ کہ 70سال کا بھی ہوتا تو آج ہی اور اسی وقت جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ‘ قاضی حسین احمد مرحوم اورسراج الحق کی تحریک آزادی کشمیر میں گراں قدر خدمات ہیں جن کو کشمیری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے پاکستان میں سراج الحق جیسے اور سراج الحق میں کہاں سے لاؤں نکیال ( پ ر ) سابق صدر اوروزیر اعظم سردار سکندر حیات سے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق امیر سردار اعجاز افضل خان کی قیادت میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے اعلیٰ سطح کے وفد جس میں نائب امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن چودھری مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان ‘ امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چودھری ایڈووکیٹ‘ سابق امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی حبیب الرحمن آفاقی ایڈووکیٹ شامل نے اہم ملاقات کی ۔ ملاقات میں سردارسکندر حیات کو سردار اعجاز افضل خان نے بانی جماعت اسلامی پاکستان سید مودودی ؒ کی شہرہ آفاق تفسیر تفہیم القرآن ‘ سید مودودی ؒ کی تصنیف خطابات جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کا دستور اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا ممبر شپ فارم پیش کیا اور سردار اعجاز افضل خان نے سردار سکندرحیات خان کو جماعت اسلامی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی ۔ اس موقع پر سردار اعجاز افضل خان نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ قرآن کے نظام کو قائم کرنے اور تحریک آزادی کشمیرکو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آپ جماعت اسلامی میں شامل ہو کر اس کی سرپرستی کریں ۔ آپ کی اور آپ کے والد محترم سردار فتح محمد خان کریلوی کی تحریک آزادی کشمیر اور یہاں کے عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے بڑا کردار ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ آپ آنے والی نسلوں کو مثبت پیغام دیں حالات واقعات اور تجربات نے ثابت کیا ہے کہ اس خطے میں جماعت اسلامی کا کردار نمایاں ہے اور اس میں آپ جیسے قائدین شامل ہوں گے تو جن مقاصد کے لیے یہ خطہ آزاد کروایا تھا آپ اور آپ کے بزرگوں اور ہمارے اسلاف نے جن مقاصد کے لیے قربانیاں دیں وہ تشنہ تکمیل ہیں ۔ان کی تکمیل کے لیے آپ کی سرپرستی نہ صرف آزاد خطے کے لیے بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے حوصلے کا پیغام ہوگی ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم ‘ سابق صدر سردار سکندر حیات خان نے کہا کہ میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے کردار اور خدمات کی دل سے قدر کرتا ہوں میں اس وقت گوشہ عافیت میں ہوں اگر میں 65حتیٰ کہ 70سال کا بھی ہوتا تو ابھی اور اسی وقت جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے جماعت اسلامی پاکستان اور خاص کر قاضی حسین احمد اور سراج الحق کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں ‘ میں لاکھوں شہداء کے خون سے بے وفائی کا تصور بھی نہیں کر سکتا ہماری قرآن و سنت ہی میں دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ بیس کیمپ اپنا حقیقی کردار ادا کرے ۔ میں نے اپنے دور میں کشمیر لبریشن سیل قائم کیا اور کشمیر کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بھی بنائی جس کے صدر عبدالرشید ترابی کو بنایا ۔ آزا دخطے میں مسائل کے حوالے سے بھی جو میرے بس میں تھا وہ میں نے کیا اور یہاں کے عزت و وقار کے لیے بھی میں نے جدوجہد کی اور اس پر حرف نہیں آنے دیا۔ آج حالات یہ تقاضا کر رہے ہیں کہ ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی عزت و وقار بحال رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تمام طبقات کو حکومت میں شامل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انتخابات متناسب نمائندگی کے ذریعے ہوں‘ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کا اہتمام کر رہا ہوں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر