{AF}
تحریک کشمیربرطانیہ اور یوکے اسلامک مشن نے کشمیر کاز کو عالمی سطح پر اجاگرکرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ،عبدالرشید ترابی{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے تحریک کشمیر برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ سید طفیل شاہ،یوکے اسلامک مشن کے راہنما منیر رضا یوکے مشن برطانیہ کے بانی و راہنما اظہارصادق،جرمنی کشمیر فورم کے چیئرمین کے اعزاز میں عشائیہ دیا،ترجمان کے مطابق عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تحریک کشمیربرطانیہ اور یوکے اسلامک مشن نے کشمیر کاز کو عالمی سطح پر اجاگرکرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ،مقبوضہ کشمیر کے تازہ حالات اور بھارتی مظالم کو برطانیہ میں ہر فورم پر اجاگر کیا ،نئے حالات میں بھارت کے عزائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے برطانیہ میں مقیم کشمیر بی جے پی کے مظالم کو ہر فورم پر بے نقاب کریں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی حکومت نے مظالم میں اضافہ کر دیاہے مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر سیلاب آگیا ہے جس کی وجہ سے کشمیری مشکلات کا شکار ہیں بھارت نہ خود کشمیریوں کو ریلیف فراہم کررہا ہے اور نہ عالمی ریلیف کے اداروں کو مدد کرنے کی اجازت دیتا ہے جو انسانیت کے خلاف منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اس مسئلے کی سنگینی کا تدارک کرتے ہوئے بھارت کو مجبور کرے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت فراہم کرے انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کشمیری سیلاب سے متاثرہیں ان کا اصل ہدف مقبوضہ کشمیر کے وسائل ہیں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ریاست جموں وکشمیر کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کی سازش کررہا ہے عالمی ادارے اس کا نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے انتخابات میں کشمیری اس امیدوار کو ووٹ دیں جو مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف رکھتے ہوں اور پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں