ظلم پر مبنی استحصالی نظام کے خلاف جماعت اسلامی کا جہاد جاری رہے گا ‘ عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi ظلم پر مبنی استحصالی نظام کے خلاف جماعت اسلامی کا جہاد جاری رہے گا ‘ عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلامی جمعیت طلبہ مغربی تہذیبی یلغار کے سامنے دفاعی فصیل کا کردار ادا کررہی ہے جمعیت کے قائدین اس تنظیم کو علم دوست تنظیم کی حیثیت سے متعارف کروائیں ‘اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کے لیے تعلیم وتربیت کا بے مثال ادارہ بنے آج کے دور کے چیلنجز جن کا نوجوانوں کو سامنا ہے ان سے مقابلہ کرنے کے لیے علم کے ہتھیار سے لیس ہونا ضروری ہے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ظلم پر مبنی استحصالی نظام کے خلاف ہمارا جہاد جاری رہے گا جب تک اس کی جگہ اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم نہیں ہو جاتا اسلامی جمعیت طلبہ مغربی تہذیبی یلغار کے سامنے دفاعی فصیل کا کردار ادا کررہی ہے جمعیت کے قائدین اس تنظیم کو علم دوست تنظیم کی حیثیت سے متعارف کروائیں اسلامی تحریک کو با صلاحیت اور باکردار قیادت فراہم کریں ،ریاستی اور حکومتی سطح پر نوجوانوں کے لیے جو فورمز ہونے چاہیے تھے وہ خلا اسلامی جمعیت طلبہ پورا کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ راجہ آفتاب احمد ،سیکرٹری جنرل اسرار احمد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کے لیے تعلیم وتربیت کا بے مثال ادارہ بنے آج کے دور کے چیلنجز جن کا نوجوانوں کو سامنا ہے ان سے مقابلہ کرنے کے لیے علم کے ہتھیار سے لیس ہونا ضروری ہے اسلامی جمعیت طلبہ ہزاروں نوجوانوں کی قربانیوں کا صلہ ہے اسلامی جمعیت طلبہ اس عظیم طلبہ کے ورثے کی صورت میں موجود ہے موجودہ قیادت اس ورثے کی حفاظت بھی کرے اور اس کی نشو نما اور ترقی کے لیے محض نعرے نہیں بلکہ ٹھوس حکمت عملی بنا کر اہداف حاصل کرے انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اسلامی تعلیم اور علم کی طرف موڑ دیا جائے ا ن کو قرآن اور سنت کے ساتھ جوڑا جائے اور نوجوانوں کو اسلاف کی تاریخ سے وابستہ کیا جائے جو قومیں اپنی تاریخ سے نا بلد ہوتی ہیں ان کا مستقبل تاریک ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں نوجوانوں کو اسلامی خطوط پر تعلیم و تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر جس کی پشت پر لاکھوں شہداء کا خون ہے اور جس میں جمعیت کے اپنے نوجوانوں کا خون ہے اس کی کامیابی کے لیے بھی جدوجہد جاری رکھی جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں اور پالیسی سازوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ کشمیر کو نصاب کا حصہ بناتے مگر انہوں نے غفلت برتے ہوئے یہ نہ کیا اور اس کمی کو بھی جمعیت پورا کرنے کے لیے نوجوانوں کو بیدار اور تیار رکھے انہوں نے کہا کہ جمعیت اساتذہ کرام اور والدین کے احترام کا درس بھی نوجوانوں کو دے اسلامی تہذیب اور ثقافت کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ جمعیت پوری امت کا اثاثہ ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر