حرمین شریفین کی حفاظت اور دفاع پوری امت پر فرض ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi حرمین شریفین کی حفاظت اور دفاع پوری امت پر فرض ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 ریموٹ کنٹرول پارٹیاں کشمیری عوام کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی نہیں کر سکتیں عوام جماعت اسلامی کے امیدوار انجینئر نعمان اکرم جرال کو ووٹ دیں میرپور شہر کے مسائل ان ہی لوگوں نے باری باری اقتدار میں رہنے کی وجہ سے پیدا کیے ہیں ،جماعت اسلامی ہی نظام کی تبدیلی اور ریاستی تشخص کی بحالی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے میرپور کے نوجوان تاریخی فیصلہ کر کے اپنے مستقبل کو بچائیں میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت اور دفاع پوری امت پر فرض ہے خانہ کعبہ ،مسجد نبوی اور قبلہ اول کی حفاظت اور دفاع کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ،ریموٹ کنٹرول پارٹیاں کشمیری عوام کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی نہیں کر سکتیں ،میرپور شہر کے مسائل کی ذمہ دار یہی باری باری اقتدار میں آنے والی پارٹیاں ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرپور کے غیور نوجوان تمام تر تعصبات اور مصلحتوں کے دائروں سے نکل کر آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی کی علمبردار جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار انجینئر نعمان اکرم جرال کو ووٹ دے کر اپنے مستقبل کو محفوظ کریں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی نظام کی تبدیلی اور ریاستی تشخص کی بحالی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے عوام اس کا بھرپور ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی موقع ہے کہ عوام تبدیلی کا آغاز کریں انہوں نے کہا کہ روایتی پارٹیوں اور قیادتوں نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ظلم نا انصافی کا دور دورہ ہے انصاف بک رہا ہے نوکریاں نیلام کی جا رہی ہیں غریب کے لیے انصاف اور ملازمتوں کے دروازے بند ہیں جماعت اسلامی نے اپوزیشن میں رہنے کے باوجود وہ کام کیے ہیں جو حکومتیں بھی نہیں کر سکتیں اگر جماعت اسلامی کو اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو ہم 5سالوں میں عوام کے بنیادی مسائل حل کر دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم دعوے نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں اور آزاد کشمیر کے عوام بخوابی واقف ہیں کہ ہم نے اﷲ کی رضا کے لیے اور غریب نادار اور بے سہارا لوگوں کے لیے شاندار خدمات سر انجام دیں ہیں تعلیم کو تباہی سے بچانے کے لیے متبادل نظام تعلیم دیا صحت کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے جماعت اسلامی نے غریب لوگوں کے علاج معالجے کے لیے ہسپتال قائم کیے پینے کے صاف پانی کا بندوبست کیا غریبوں اور ناداروں کی امداد کی یہ سارے کام ہم نے اﷲ کی رضا کے لیے کیے لیکن آج ہم عوام سے اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے ہی ووٹ مانگ رہے ہیں جماعت اسلامی اﷲ کے نظام کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے اسی نظام کے اندر ہمارے مسائل کا حل ہے آج ہمارا معاشرہ جس کرپشن ظلم اور نا انصافی کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے ہم مغرب کے دئیے ہوئے نظام کو اپنائے ہوئے ہیں اور اﷲ کے نظام سے باغی ہیں اﷲ نے ہمارے اوپر عذاب کی صورت میں یہ قیادت مسلط کی ہوئی ہے اﷲ نے موقع دیا ہے کہ عوام درست فیصلہ کریں ان لوگوں کے حق میں فیصلہ کریں جن کے دل اﷲ کے ذکر سے بھرپور ہیں جو توبہ کرنے والے ہیں کرپشن سے پاک ہیں اور اﷲ ہی کے نظام کے قیام کے لیے میدان میں آئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اﷲ کے نظام کے لیے ووٹ کا فیصلہ کریں اﷲ تعالیٰ ان کے لیے نعمت کی صورت میں ایک عادلانہ اور منصفانہ نظام کے قیام میں مدد کرے گا تا کہ ہمارے مسائل حل ہوں اور ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سمیت تبدیلی چاہنے والے افراد ہمارا ساتھ دیں تا کہ ہم اس خطے کی تقدیر کو بدلیں یہ خطہ ایک ماڈل ریاست بن سکتا ہے اس خطے کو اﷲ تعالیٰ نے وسائل سے مالا مال کیا ہوا ہے مگر کرپٹ اور نا اہل قیادت نے اس کے وسائل ضائع کر رکھے ہیں جماعت اسلامی اقتدار میں آکر اس خطے کو ماڈل ریاست بنائے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر