میرپور کے غیور عوام لیڈروں کی دنیا کی خاطر اپنی عاقبت خراب نہ کریں جماعت اسلامی کے امیدوار کو ووٹ دیں ،محمود الحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanمیرپور کے غیور عوام لیڈروں کی دنیا کی خاطر اپنی عاقبت خراب نہ کریں جماعت اسلامی کے امیدوار کو ووٹ دیں ،محمود الحسن چودھری{/AF}

میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و نگران میرپور ڈویژن محمود الحسن چودھری ایڈووکٹ نے کہا ہے کہ میرپور کے غیور عوام لیڈروں کی دنیا کی خاطر اپنی عاقبت خراب نہ کریں جماعت اسلامی کے امیدوار کو ووٹ دیں ،میرپور کے ضمنی انتخاب نے ثابت کر دیا کہ اصول پر کار بند کون سی جماعت ہے بڑے بڑے دعوے اور وعدے کرنے والے آج میرپور میں ڈھیر ہو چکے ہیں یہ پارٹیاں نوجوانوں کو کس طرح کی روایات منتقل کررہی ہیں بے اصولی بے ضابطگی اور کرپشن کے علمبردار وں کی حمایت جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو اصول و ضوابط پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتی یہ خطہ کے ایچ خورشید ،غازی ملت اور سردار عبدالقیوم جیسی شخصیات کا مسکن تھا لیکن اس کے تشخص کو پامال کر دیا گیا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت آزاد خطے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے سڑکیں کھنڈرات ہیں ،ہسپتال ڈاکٹروں اور ادویات سے خالی ہیں متاثرین زلزلہ کے ہزاروں سکول ابھی تک تعمیر نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے لاکھوں بچے شدید گرمی اور شدید سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ظلم کی انتہا دیکھیں کہ متاثرین منگلا جنہوں نے دو مرتبہ ملک کو روشن کرنے کے لیے اپنے آباواجداد کی قبریں تک ڈبو دیں مگر وہ آج شدید مشکلات کاشکار ہیں یہی قیادت جو آج میرپور شہر میں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کی بات کررہی ہیں یہی باری باری حکومتیں کرتے رہے ہیں اور یہی یہاں کے مسائل کے ذمہ دار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم خیر خواہی کے جذبے کے ساتھ عوام سے یہ کہتے ہیں کہ وہ ان نام نہاد لیڈروں سے نجات حاصل کریں اور جماعت اسلامی کو منتخب کریں تا کہ اس خطے کی تقدیر کو بدلا جا سکے جماعت اسلامی کے سوا تبدیلی کا ایجنڈا کسی کے پاس نہیں ہے گذشتہ67سالوں سے باری باری اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے عوام کو مسائل اور خود کو مالدار بنا دیا ہے قومی وسائل عوام کے بجائے اپنی تجوریاں بھرنے پر صرف ہو رہے ہیں عوام جرائم پیشہ لوگوں کو منتخب نہ کریں تا کہ مسائل حل ہوں کرپشن ظلم نا انصافی میرٹ کی پامالی نوکریوں کی فروخت کرنے والوں کو مسترد کریں عوام کو موقع ملا ہے کہ وہ اچھے اور برے کی تمیز کرتے ہوئے ایسے فرد کو منتخب کریں جو اﷲ سے ڈرنے والا ہو اور بندوں کے حقوق ادا کرنے والا ہو اﷲ سے غافل لوگوں کا ساتھ دینے والے بھی اس جرم میں شریک ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے اور اس کو اس کے سپرد کریں جو اس کے اہل ہے بد دیانت اور بدکردار فرد کو یہ امانت سپر د نہ کی جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر