میرپور کے غیور عوام آج جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دے کر تاریخ رقم کریں، ڈاکٹر خالدمحمود

{AF}dr. khalidمیرپور کے غیور عوام آج جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دے کر تاریخ رقم کریں، ڈاکٹر خالدمحمود{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالدمحمود نے کہا ہے کہ میرپور کے غیور عوام آج جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دے کر تاریخ رقم کریں فرسودا نظام اور کرپٹ قیادت ہی ہمارے مسائل کی ذمہ دارہے اس قیادت اور نظام سے جان چھڑانے کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے عوام اس پر اعتماد کریں تا کہ اس خطے کو ایک ماڈل ریاست بنایا جا سکے قومی دولت لوٹنے والے اﷲ کے باغی نظام کے محافظ اﷲ کے عذاب کی صورت میں ہم پر مسلط ہیں جماعت اسلامی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے عوام ساتھ دیں ان خیالات کااظہارا نہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرپور شہر کے غیور عوام آج جن گو نا گو مسائل اور پریشانیوں سے دوچار ہیں اس کا سبب اور ذمہ دار یہی قیادت ہے میرپور شہر کے غیور عوام اس تاریخی موقع پر درست فیصلہ کریں تا کہ آزاد خطے میں تبدیلی کا آغاز کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ آج یہ جو قیادت دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کا جانسا دے رہی ہیں یہی کل آپ کو پہنچانے سے بھی انکار کر دیں گئیں اور یہی گذشتہ 67برسوں سے ہمارے ساتھ ہو رہا ہے جب تک عوام بیدار ہو کر دیانتدار قیادت کو پہچان کر منتخب نہیں کریں گے اس وقت تک ہمارے مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا آزاد خطے کو اس کرپٹ مافیا نے اپنے لیے سونے کی چڑیا بنا رکھا ہے غریب عوام کے وسائل یہ قیادت دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے سکیمیں اور منصوبے کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں ملازمتیں جو چند ایک نکلتی ہیں وہ فروخت کر دی جاتیں ہیں غریب اور با صلاحیت نوجوان کے لیے سرکاری نوکری کے دروازے بند ہیں میرٹ پامال کیا جا رہا ہے جنہوں نے سکول کے دروازے بھی نہیں دیکھے اور میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں پرائمری سکول سمجھ کر تباہ کررہے ہیں ان کو علاقوں اور برادریوں کے اڈے بنا دیا گیا ہے یہاں میرٹ پر اہل لوگوں کو تقرر کرنے کے بجائے برادریوں کے نا اہل لوگوں کو بٹھا دیا گیا ہے جو تعلیم دینے کے بجائے تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ظلم کے اس نظام کو بدل کر اس کی جگہ اﷲ کے دئیے ہوئے نظام کو قائم کرناچاہتی ہے جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے اﷲ کے دین کے غلبے کے لیے میدان میں نکلی ہوئی ہے اور ہماری صدا یہی ہے کہ عوام دوسروں کی دنیا کے لیے اپنی عاقبت خراب نہ کریں بلکہ ووٹ کی امانت اس فرد کے حوالے کریں جو اس کا اہل ہو۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر