جماعت اسلامی نے اعلیٰ تعلیم یافتہ ، باصلاحیت ، دیانت دار اور باکردار نوجوان انجینئر نعمان اکرم کو ٹکٹ دیا ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی نے اعلیٰ تعلیم یافتہ ، باصلاحیت ، دیانت دار اور باکردار نوجوان انجینئر نعمان اکرم کو ٹکٹ دیا ہے ،عبدالرشید ترابی{/AF}

میر پور ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے اعلیٰ تعلیم یافتہ ، باصلاحیت ، دیانت دار اور باکردار نوجوان انجینئر نعمان اکرم کو ٹکٹ دیا ہے میر پور کے نوجوان مصلحتوں اور تعصبات کے دائرے سے بالا تر ہو کر اس نوجوان کا ساتھ دیں اور اس کو الیکشن میں جتوائیں ، جماعت اسلامی نے متاثرین منگلا ڈیم اور تارکین وطن کے مسائل ہمیشہ ہر فورم پر اٹھائے ہیں اور ان کی آواز کو بلند کیا ہے نوجوانوں کے حقوق کے لیے اور میرٹ کی پامالی کے خلاف جماعت اسلامی نے عوامی سطح پر بھی تحریکیں چلائی ہیں اور عدالتوں کے دروازے بھی کھٹکھٹائے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجینئر نعمان اکرم کی انتخابی مہم ختم ہونے سے قبل کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ارشد ندیم ایڈووکیٹ ، انجینئر نعمان اکرم ، مولانا عتیق الرحمن ، سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے ، تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ماضی عوام کے سامنے ہے ہم نے حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی وہ کام کیے ہیں جو حکومتیں بھی نہیں کر سکیں اس وقت جماعت اسلامی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سترہ ہزار یتیم طلبہ کی کفالت کر رہی ہے ، خدمت کے میدان میں عوام کو صاف پینے کا پانی اور دیگر ریلیف میں لوگوں کی مدد کر رہی ہے ، صحت کے میدان میں کئی ہسپتال قائم کیے ہیں جو غریب اور نادار لوگوں کو فری علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ، جماعت اسلامی نے آزاد خطے کے عوام کی بلا تخصیص خدمت کی ہے اور تحریک آزادی کشمیر میں بھی نمایاں رول ادا کیا ہے ، جماعت اسلامی ہی اس خطے کے عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے اس کے پاس ہر سطح پر ایسی قیادت اور لوگ موجود ہیں جو اس نظام کو بدلنے کا حوصلہ رکھتے ہیں اور ان کی تربیت بھی اسلامی خطوط پر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کارکنان جماعت کو ہدایت کی کہ وہ 29مارچ کو ہر پولنگ اسٹیشن پر اپنے ووٹرز کو لائیں اور ان سے ووٹ دلوائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ روایتی پارٹیاں اور قیادتیں مفادات کے کلب کا روپ دھارچکی ہیں اور عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ووٹ کے وقت علاقوں ، برادریوں اور قبیلوں کا واسطہ دے کر منتخب ہو کر مخصوص ٹولے کو ہی نوازازتے ہیں ، صرف جماعت اسلامی ہی تمام برادریوں کا گلدستہ ہے جو علاقوں ، ضلعوں کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ہم ان کے مسائل حل کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر